اداکارہ ماورا حسین کے ہاں بھانجی کی پیدائش

اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ نے پرستاروں کو تجسس میں مبتلا کردیا، صارفین کے بچی کے والدین کے حوالے سے سوالات شروع کردیے

اداکارہ ماورا حسین کے ہاں بھانجی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے نومولود کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

صارفین نے بچی والدین کے حوالےسے سوالات شروع کردیے ۔

یہ بھی پڑھیے

پریانکا چوپڑا اور نک جونس بالآخر بیٹی مالتی میری کو دنیا کے سامنے لے آئے

پاکستان مخالف بھارتی فلم پٹھان کی ڈی ایچ اے کراچی میں غیرقانونی نمائش کا انکشاف

اداکارہ عرہ حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک نومولود بچی کو ان کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں ہیش ٹیگ خالہ محبت کے لکھا”میں تم سے محبت کرتی ہوں،گرل گینک میں ایک اور لڑکی کااضافہ“۔

View this post on Instagram

A post shared by MAWRA HUSSAIN (@mawrellous)

اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ  نے پرستاروں کو تجسس میں مبتلا کردیا اور صارفین نے اداکارہ سے بچی والدین کی بابت سوالات شروع کردیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماورا حسین کی بہن اداکارہ عروہ حسین  شادی شدہ تو ہیں تاہم ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ عروہ کی دسمبر 2016 میں اداکار و گلوکار فرحان سعید سے  شادی ہوئی تھی تاہم 2020 میں دونوں فنکاروں میں ناراضی اور علیحدگی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس حوالےسےآج تک کوئی بات نہیں کی اور عروہ حسین اب بھی فرحان سعید کی اہلیہ ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA HUSSAIN (@mawrellous)

اداکارہ ماورا حسین اس سے قبل بھی اپنی سہیلیوں کے  بچوں  کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں۔  یقیناً یہ بچی بھی ان کی کسی دوست یا کزن کی ہی ہوگی۔

متعلقہ تحاریر