صارفین کی ہدایت کار سے دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا اینی میٹڈ ورژن  لانے کی فرمائش

ہدایت کار بلال قریشی نے اینی میٹرفہد دستی کی جانب سے  تخلیق کردہ فلم کے مرکزی کرداروں مولاجٹ اور نوری نت کا خاکہ شیئر کرتے ہوئے صارفین  سے اس کے متعلق رائے معلوم کی تھی

پاکستان کی سب سے کامیاب فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ  کے ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم کے مرکزی کرداروں مولاجٹ اور نوری نت کا اینی میٹڈ خاکہ شیئر کردیا۔

صارفین نےخاکہ دیکھنے کے بعد  ہدایت کار سے فلم کا اینی میٹڈ ورژن  اور مولا جٹ یونیورس متعارف کرانے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے ایک کروڑ ڈالر کمالیے

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 200 کروڑ کے کلب میں شامل

دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے ہدایت کار بلال قریشی نے اینی میٹرفہد دستی کی جانب سے  تخلیق کردہ فلم کے مرکزی کرداروں مولاجٹ اور نوری نت کا خاکہ شیئر کرتے ہوئے صارفین  سے اس کے متعلق رائے معلوم کی۔

صارفین  نے بلال لاشاری کے ٹوئٹ پر فلم کی تعریفوں کے انبار لگادیے  جبکہ کئی صارفین نے فلم کا اینی میٹڈ ورژن لانے کی فرمائش بھی کرڈالی جبکہ ایک صارف نے تو مولاجٹ یونیورس متعارف کرانے کی تجویز بھی پیش کردی۔

واضح رہے کہ فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کی مرکزی کاسٹ پر مشتمل فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ پاکستانی سنیما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی ہے۔ فلم نے باکس آفس پر پچھلے تمام ریکارڈز پاش پاش کرتے ہوئے دنیا بھر سے ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر