کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی تاریخ اور مقام سامنے آگیا

جوڑے کی شادی 4 اور 5 فروری کو جیلسمیر سوریہ گڑھ ہوٹل میں ہوگی، فلم انڈسٹری سے جوڑے کے چند دوستوں کی شرکت متوقع

بالی ووڈ کا مشہور جوڑا کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا رواں  ہفتے جیسلمیر میں شادی کے بندھن میں بندھ  جائے گا ۔ جوڑے کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو تصدیق کردی۔

کیارا اور سدھارتھ کے درمیان کئی سالوں سے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی اس کی تصدیق نہیں کیدرحقیقت، وہ شادی سے متعلق سوالوں کا جواب دینے سے گریز کرتے رہے حتیٰ کہ گزشتہ ماہ سدھارتھ ملہوترا کی فلم مشن مجنوں کی ریلیز کے موقع پر بھی اداکار جوڑی نے شادی سے متعلق سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا کی شادی فروری کی کس تاریخ کوہوگی؟

اداکارہ کیارا ایڈوانی آڈی انڈیا کی پہلی خاتون سفیر بن گئیں

رواں ہفتے کیارا ایڈوانی کو کو ڈیزائنر منیش ملہوترا کے گھر دیکھا گیا تھا، جس کے بعد یہ افواہیں کہ گرم ہوگئی تھیں کہ جوڑی کی شادی قریب آگئی ہے  ۔دوسری طرف سدھارتھ  بھی دہلی  پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی شادی 4 اور 5 فروری کو جیلسمیر میں 83کمروں پر مشتمل سوریہ گڑھ ہوٹل میں ہوگی  ۔ فلم انڈسٹری سے جوڑے کے چند دوستوں کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔

کیارا اور سدھارتھ نے 2020 کی کامیاب ترین فلم   شیرشاہ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ فلم کو کرونا وبا کے دوران  پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا۔ کیارا کو آخری بار گووندا نام میرا میں دیکھا گیا تھا۔ وہ جلد کارتک آریان کے ساتھ فلم ستیہ پریم کی کتھا میں  جلوہ گر ہوں  گی۔ سدھارتھ کی آخری فلم مشن مجنوں تھی جسے نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا۔  وہ جلد رشی کھنہ اور دیشا پٹانی کے ساتھ فلم  یودھا میں  جلوہ گر ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر