راکھی ساونت کا شوہر عادل درانی پر دھوکہ دہی کا الزام
راکھی ساونت میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے زار و قطار رودیں اور بتایا کہ ان کے شوہر کا شادی سے قبل ایک خاتون سے تعلق تھا جو گندی تصاویر کے ذریعے اسے بلیک میل کررہی ہے۔
شادی کیلیے اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت نےایک ماہ بعد ہی اپنے شوہر عادل درانی پر دھوکہ دہی اور شہرت کیلیے خود کوبطور سیڑھی استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔
راکھی ساونت میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے زار و قطار رودیں اور بتایا کہ ان کے شوہر کا شادی سے قبل ایک خاتون سے تعلق تھا جو گندی تصاویر کے ذریعے اسے بلیک میل کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شادی کیلیے اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت گرفتار
عادل درانی نے بالآخر راکھی سے شادی کی تصدیق کردی
انڈیا ٹوڈے کے مطابق راکھی ساونت اپنے جم کے باہر میڈیا سےگفتگو کے دوران برداشت کا دامن چھوڑ بیٹھیں اور پھوٹ پھوٹ کر رودیں۔ایک ماہ قبل اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی اداکارہ نے بتایا کہ عادل درانی کےساتھ ان کی شادی خطرے میں ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہاکہ اب میری ماں رہی نہیں ہے ، اس لیے اب مجھے کچھ کھونے کا ڈر نہیں ہے، میں اس لڑکی کو وارننگ دینا چاہتی ہوں کہ جب میں ڈیڑھ مہینہ بگ باس مراٹھی میں تھی تو تم نے بہت فائدہ اٹھایا، ابھی نام نہیں بتارہی لیکن وقت آنے پر نام اور وڈیوز سب دکھاؤں گی۔
انہوں نے اپنے شوہر عادل درانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ” آپ نے یہ افیئرز چلانے کیلیے میری شادی 8 ماہ تک چھپائی، کہتے تھے تم میری بھگوان ہو ، خدا ہو، نہیں مجھے خدا سے مت ملاؤ، میں مٹی ہوں، مٹی میں مل جاؤں گی، مجھے بیوی بننا ہے، بچوں کی ماں بننا ہے،میں ایک انسان بننا چاہتی ہوں“۔
انہوں نے اپنے شوہر کی مبینہ گرل فرینڈ کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ”شکرو کرو میں ابھی تمہارا نام اور وڈیوز سامنے نہیں لارہی، اگر میں پلکیں جھکاکر عزت دینا جانتی ہوں تو اپنے رشتے کیلیے لڑنا بھی جانتی ہوں“۔
اداکارہ نے فوٹوگرافرز سے درخواست کی کہ وہ عادل درانی کا انٹرویو نہ کریں اور نہ ہی اس سے بات کریں کیوں کہ انہوں نے اس کی وجہ سے ہی شہرت حاصل کی ہے ۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ’’میں نہیں چاہتی کہ آپ عادل کا کوئی انٹرویو لیں یا اسے بڑا اسٹار بنانے کی کوشش کریں۔ اس نے انڈسٹری میں آنا تھا اس لیے مجھے استعمال کیا ۔ وہ جم نہیں آئے گا ، یہاں صرف انٹرویو دینے آئے گا، جو میں بالکل نہیں چاہتی ‘‘۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوٹو گرافرز نے ان کے شوہر کا انٹرویو کیا تو وہ جم چھوڑ دیں گی۔
اداکارہ نے اپنے شوہر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہاکہ”اس نے قرآن کی قسم کھائی تھی کہ وہ اس لڑکی کو بلاک کر دے گا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا اور اب وہ عورت اسے بلیک میل کر رہی ہے,اس کے پاس عادل کے بارے میں کچھ گندے ثبوت ہیں“ ۔
یاد رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے گزشتہ ماہ 11 جنوری کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نےگزشتہ سال عادل خان سے ملاقات کے 3 ماہ بعد شادی کرلی تھی لیکن وہ خاموش رہیں کیونکہ عادل نے انہیں شادی کا اعلان کرنے سے روک رکھا تھا۔عادل درانی نے ابتدائی طور پر شادی سے انکار کردیا تاہم بعد ازاں انہوں شادی تسلیم کرلی تھی۔