زارانور عباس نے شوہر اسد صدیقی کیساتھ انتہائی رومانوی تصویر شیئر کردی

زارانور عباس کی خالہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سمیت فنکاروں کی بڑی تعداد نے پوسٹ پر تبصرہ کیا ہے۔

پاکستانی ڈارما انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زارا نور عباس  نے اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ساتھ انتہائی  رومانوی تصویر شیئر  کردی۔

زارانور عباس کی خالہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سمیت فنکاروں کی بڑی تعداد نے پوسٹ پر تبصرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

8کروڑ 60لاکھ کی ٹرانزیکشن کے کیس میں وقار ذکا مفرور قرار

راکھی ساونت کا شوہر عادل درانی پر دھوکہ دہی کا الزام

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر  میں اداکارہ زارا نورعباس   اپنے شوہر اسد صدیقی کی بانہوں میں موجود ہیں جو انہیں چہرے پر بوسہ دے رہے ہیں۔

 اداکارہ نے کیپشن میں  شوہر کی بانہوں کو اپنا گھر قرار دیا۔تصویر پراداکارہ کی خالہ بشریٰ انصاری، یمنیٰ زیدی، ریما خان ،حرا مانی،صباقمر اور دیگر نے تبصرے کیے۔بشریٰ انصاری بھانجی اور داماد کا صدقہ اتارتے ہوئے بری نظر سے محفوظ رہنے کی دعادی۔

زارا نور عباس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاتھا کہ مجھے اپنے شوہر پر شک کرنے کا بہت شوق ہے لیکن کیا کروں یہ کچھ کرتے ہی نہیں۔اداکارہ نے اپنے شوہر اسد صدیقی کے ساتھ حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز کے شو میں شرکت کی تھی۔

اداکارہ  نے کہا کہ ہم دونوں میں نوک جھوک ہو جائے تو اسد ہی معافی مانگتے ہیں ، اسد نے اس پر کہا کہ اگر میں معافی مانگتا بھی ہوں تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ غلطی میری ہوتی ہے بس میں چاہتا ہوں کہ بس معاملہ رفع دفع ہو جائے۔

 زارا نور عباس نے کہا کہ مجھے رشتے کھونے سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے ، اگر اسد میرے شوہر ، میرے ماں باپ یا قریبی لوگ فون نہ اٹھائیں تو میں گھبرا جاتی ہوں. اگر کسی کی فلائٹ‌لیٹ ہوجائے تو مجھے لگتا ہے کہ پتہ نہیں اب کیا ہوگا۔ زارا نے کہا کہ مجھے مرنے سے بھی بہت زیادہ ڈر لگتا ہے شاید یہ وجہ ہے کہ میں بہت زیادہ حساس ہوں ۔

متعلقہ تحاریر