ماہرہ خان نے بھی بزنس وومن بننے کی ٹھان لی،برانڈ کا نام سامنے آگیا
اداکارہ نے کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ دیا اور جلد اپنی فیشن برانڈ متعارف کرانے جارہی ہیں۔ ماہرہ نے اپنی برانڈ کا نام “M by Mahira”رکھا ہے
پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ میں مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے بزنس وومن بننے کی ٹھان لی۔
اداکارہ جلد اپنی کپڑوں کی برانڈ متعارف کرانے جارہی ہیں اور اپنی برانڈ کا نام بھی سامنے لے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے ایک کروڑ ڈالر کمالیے
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 200 کروڑ کے کلب میں شامل
اداکارہ نے کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور جلد اپنی فیشن برانڈ متعارف کرانے جارہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی برانڈ کا نام “M by Mahira”رکھا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی برانڈ کا نام اور لوگو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ “M by Mahira”جلد آرہا ہے۔اداکارہ نے ماہرہ خان، ایم بائے ماہرہ اور ایم پہنیں کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔
پیشہ ورانہ محاذ کی بات کی جائے تو گزشتہ برس 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم”دی لیجنڈ آف مولاجٹ“ پاکستان کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی ہے۔ فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان جلد ہی فواد خان کے ساتھ فلم نیلوفر میں جلوہ گر ہوں گی۔فلم کی عکس بندی گزشتہ سال دسمبر میں مکمل ہوچکی ہے۔