بھارتی ہدایت کار وشال بھردواج نے آئی فون 14پرو سے پوری فلم بناڈالی
مستقبل کو قابو کرنے کے موضوع پر بنائی گئی میوزیکل شارٹ اسٹوری کو یوٹیوب صارفین کی جانب سے خاصاپسند کیا جارہا ہے
بالی ووڈ کے معروف فلم ساز وشال بھردواج نے آئی فون 14 پرو سے پوری فلم بناڈالی۔ فلم’فرصت‘ گزشتہ روز یوٹیوب پر جاری کردی گئی ہے۔
مستقبل کو قابو کرنے کے موضوع پر بنائی گئی میوزیکل شارٹ اسٹوری کو یوٹیوب صارفین کی جانب سے خاصاپسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
راکھی ساونت کا شوہر عادل درانی پر دھوکہ دہی کا الزام
برازیلین ناول نگار اور نغمہ نگار پاؤلو کوئہلو بھی کنگ خان کے پرستار نکلے
وشال بھردواج نے جمعے کو فلم کا ٹیزر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ”ایپل کی طرف سےتسلیم شدہ، وقت کے ساتھ ایک سفر، ایک خوفناک پیشین گوئی اور محبت جو توازن سے لٹکی ہوئی ہے ،یہ مستقبل کوقابو کرنے کے جنون میں مبتلا نوجوان کے لیے اب یا کبھی نہیں والا معاملہ ہے“۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ آئی فون 14 پرو فلم فرصت ایپل انڈیا کے یوٹیوچینل پر دستیاب ہے۔
Commissioned by Apple.
Music, dance, drama, and a little bit of magic.
Watch “Fursat”, a musical love story I shot for @apple. https://t.co/DdRkFUSAd5#ShotoniPhone #Fursat pic.twitter.com/y6IxiYoola
— Vishal Bhardwaj (@VishalBhardwaj) February 3, 2023
وشال بھردواج نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ فلم ایک میوزیکل شارٹ اسٹوری ہے جو کہ ایپل کیلیے فلمائی گئی ہے۔
ایپل انڈیا کے یوٹیوب چینل پرجاری کی گئی30منٹ 32سیکنڈ پر مشتمل فلم فرصت کو اب تک 3 لاکھ 62 ہزار سے مرتبہ دیکھاجاچکا ہےجبکہ 11 ہزار صارفین نے اس فلم کو پسند کیا ہے۔