اداکار عمران عباس نے حالات حاضرہ پر خوبصورت غزل سنادی

رہبروں کے طیور بھی رہزنوں کے جیسے ہیں ، کب کہاں پہ لٹ جائے قافلہ نہیں معلوم

ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی بحران نے ہر فرد کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔عوام اور خواص سب مستقبل کے حوالےسے غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔اداکار عمران عباس نے موقع کی مناسبت سے ایک خوبصوت غزل سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیروز خان کے وکیل کی منیب بٹ کیخلاف مقدمے کیلیے ایف آئی اے کو درخواست

اہرہ خان نے بھی بزنس وومن بننے کی ٹھان لی،برانڈ کا نام سامنے آگیا

اداکار عمران عباس نے غزل پڑھنے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک کے موجود حالات کو بیان کرتی غزل۔

عمران عباس کی جانب سے سنائی غزل کچھ یوں ہے۔

کس طرف کو چلتی ہے اب ہوا نہیں معلوم

ہاتھ اٹھا لیے سب نے اور دعا نہیں معلوم

موسموں کے چہروں سے زردیاں نہیں جاتیں

پھول کیوں نہیں کھلتے خوشنما نہیں معلوم

رہبروں کے طیور بھی ہرزنوں کے جیسے ہیں

کب کہاں پہ لٹ جائے قافلہ نہیں معلوم

آج سب کو دعویٰ ہے اپنی اپنی چاہت کا

کون کس سے ہوتا ہے کل جدا نہیں معلوم

منزلوں کی تبدیلی بس نظرمیں رہتی ہے

ہم بھی ہوتے جاتے ہیں کیا  سے کیا نہیں معلوم

متعلقہ تحاریر