علی ظفر نے اہلیہ کو مکھن لگانے کیلیے 19 سال کی عمر میں کون سا گیت لکھا تھا؟

یہ گانا’میرے ہاتھ میں تیرا ہاتھ ہو‘ عائشہ فضلی کے لیے اس وقت لکھا جب میرے خیال سے میں 19 سال کا تھا، گلوکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ فنکار صرف گلوکاری اور اداکاری میں ہی نہیں بلکہ مکھن لگانے میں بھی ماہر نکلے۔

علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 19 سال کی عمر میں اپنی ناراض اہلیہ کو مکھن لگانے کیلیے ایک گیت لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

گریمی ایوارڈز 2023: بیونسے نے سب سے زیادہ گریمی ایوارڈذ جیتنے کا ریکارڈ قائم کردیا

شاہ رخ خان کا فلم پٹھان دیکھنے والی اپنی پہلی ہیروئن سے دلچسپ مکالمہ وائرل

 

علی ظفر نے اپنی ایک وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں ان کے ایک گانے کے بول بھی شامل ہیں۔علی ظفر نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ”یہ گانا’میرے ہاتھ میں تیرا ہاتھ ہو‘ عائشہ فضلی کے لیے اس وقت لکھا جب میرے خیال سے میں 19 سال کا تھا “۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

گلوکار  نے بتایا کہ ان کی اہلیہ عائشہ فاضلی کسی بات پر ناراض ہوگئی تھیں اور یہ گیت انہوں نے عائشہ فاضلی کو مکھن لگانے کیلیے لکھا تھابعدازاں 2006 میں اس گیت کو ان کے دوسرے البم’مستی‘ میں ریکارڈ کیا گیاتھا۔

گلوکار نے مزید کہا کہ”اب یہ گانا 2023 میں اس پوسٹ کے لیے استعمال کر رہا ہوں جس میں، میں اس کی ایک کتاب پڑھ رہا ہوں اور اس کے ساتھ چھٹیاںمنانے کے دوران سونے کا انداز اپنا رہاہوں،  یہ  مجھے سوچنے پر مجبور کرتا ہے“۔

متعلقہ تحاریر