شہزاد رائے  نے دفاتر کو پیپر لیس بنانے کے حکومتی دعوے کا پول کھول دیا

پاکستان کے سرکاری اور یہاں تک کہ نجی اداروں کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ آپ کو کہتے ہیں کہ وہ پیپر لیس ادارہ ہے اور سب کچھ کمپیوٹرائزڈ ہے اور پھر آپ کو بتاتے ہیں، یہ ہے قلم، بس اس فارم کو پُر کریں اور آپ کا کام ہو گیا, حکام کو چیٹ جی پی ٹی کا نہیں پتہ، گلوکار

نامور گلور کار اور سماجی رہنما شہزاد رائے پبلک ڈیلنگ سے متعلق نجی و سرکاری اداروں کااہم مسئلہ  سامنے لے آئے۔

شہزاد رائے نے  سرکاری و نجی دفاتر کو پیپر لیس بنانے کےحکومتی دعوے کا پول کھول دیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار عمران عباس نے حالات حاضرہ پر خوبصورت غزل سنادی

فیروز خان کے وکیل کی منیب بٹ کیخلاف مقدمے کیلیے ایف آئی اے کو  درخواست

 

 شہزادرائے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”پاکستان کے سرکاری اور یہاں تک کہ نجی اداروں کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ آپ کو کہتے ہیں کہ وہ پیپر لیس ادارہ ہے اور سب کچھ کمپیوٹرائزڈ ہے اور پھر آپ کو بتاتے ہیں، یہ ہے قلم، بس اس فارم کو پُر کریں اور آپ کا کام ہو گیا“۔

شہزاد رائے نے مزید لکھاکہ” حکومت کے اعلیٰ حکام نے ابھی تک چیٹ جی پی ٹی  کے بارے میں نہیں سنا ۔گلوکار نے پی ٹی وی کہ مشہور ڈرامہ سیریز”عینک والاجن“ کے کردار زکوٹا جن کا ایک مشہور ڈائیلاگ”مجھے کام بتاؤ، میں کیا کروں؟ میں کس کو کھاؤں؟“شیئرکرتے ہوئے کہا کہ” میرے یہ محسوسات ہیں“۔

متعلقہ تحاریر