ایف نائن زیادتی کیس: اداکار ہارون شاہد کی مذمت، فلم "ورنہ” کا تذکرہ بھی کیا

اداکار ہارون شاہد نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں اجتماعی زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ماضی میں فلم  "ورنہ" کے ایک سین کی مذکورہ پارک میں شوٹنگ کا واقعہ دہرایا جس میں ایک سیاست دان کا بیٹا پارک سے لڑکی کو اغوا کرکے لے جاتا ہے

اداکار ہارون شاہد نےاسلام آباد کے ایف نائن پارک میں اجتماعی زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ماضی میں فلم "ورنہ ” کے ایک سین کی مذکورہ پارک میں شوٹنگ کا واقعہ شیئر کیا ۔

ہارون شاہد نے اپنی ستمبر2020  کی ایک ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے جو اس بارے میں نہیں جانتے ہیں۔ انہوں نے فلم "ورنہ” کے ایک سین کی شوٹنگ کا تذکرہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد پارک اجتماعی زیادتی کیس کی چشم دید گواہ پر بدترین تشدد

اداکار نے کہا کہ  فلم "ورنہ” میں ہم نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک سے دن کی روشنی میں ایک سیاست دان کے بیٹے کے ہاتھوں اغوا ہونے والی لڑکی کو دکھایا تھاجس پر کڑی تنقید ہوئی ۔

ہارون نے کہا کہ ہماری فلم کے اس سین پر  بہت سے لوگوں نے یہ کہہ کر تنقید کی کہ "یہ ممکن نہیں ہے۔ اداکار نے کہا کہ میں نے  شاہد صاحب سے پوچھا ایسا ہوسکتا ہے ؟ ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ "ورنہ” کی شوٹنگ کے دوران میں نے شعیب صاحب سے سوال کیا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی پارک میں آئے  کسی لڑکی کو اٹھائے اور دن دیہاڑے اس کی عصمت دری کرے۔

اداکار ہارون شاہد کا کہنا تھا کہ میں نے شاہد صاحب کو کہا کہ ایسا نا ممکن ہے تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے  کہا کہ  ایسا ہوتا رہا ہے ، ہوسکتا ہے  اور ہوتا رہے گا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں میاں چنوں کی رہائشی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے جبکہ اس دوران لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا ۔

ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کے جسم پر زیادتی کے نشانات ہیں۔ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ سی سی ٹی وی وڈیو کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ معاملے میں پارک عملہ بھی شاملِ تفتیش ہے۔

متعلقہ تحاریر