فلم پٹھان نے عالمی باکس آفس سے 832 کروڑ روپے اکٹھے کرلیے

فلم نے کمائی کے معاملے میں  بھارت میں ’کے جی ایف 2‘ کے ہندی ورژن کو پیچھے چھوڑدیا جبکہ امریکا میں ایس ایس راجا مولی کی فلم آر آر آر کو بھی پچھاڑ نے کو تیار ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی  بلاک بسٹر فلم پٹھان کی ریکارڈ توڑ کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلم  عالمی باکس آفس پر832.20کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

فلم پٹھان نے کمائی کے معاملے میں  بھارت میں ’کے جی ایف 2‘ کے ہندی ورژن کو پیچھے چھوڑدیا جبکہ امریکا میں ایس ایس راجا مولی کی فلم آر آر آر کو بھی پچھاڑ نے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کنگ خان کا فلم پٹھان دیکھنے والی اپنی پہلی ہیروئن سے دلچسپ مکالمہ وائرل

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہونے کے بعد سے کئی ریکارڈ توڑچکی ہے اور اب یہ ہندی زبان میں دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کی راہ پر گامزن ہے۔  فلم پٹھان نے اپنے دوسرے پیر کو فلم  کے کے جی ایف2 کو پیچھے چھوڑتے ہوئےاپنی مجموعی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ۔

باکس آفس پر نظر رکھنے والے ساکنلک   کے مطابق پٹھان نے پیر کو 9.50 کروڑ روپے (ابتدائی تخمینہ) کمائے، جس سے اس کی کل آمدنی  438.5 کروڑ روپے ہوگئی۔

 اگر ان ابتدائی تخمینوں پر یقین کیا جائے تو فلم پہلے ہی KGF 2 کے مجموعی مجموعہ کو عبور کر چکی ہے، جو کہ 434.7 کروڑ روپے (ہندی) ہے۔ KGF 2 نے ہندوستانی تھیئٹرز میں تقریباً 960 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جبکہ  اس کا دنیا بھر میں مجموعہ تقریباً 1148 کروڑ روپے رہا۔

 فلم کے پروڈیوسرز وائی آر ایف نے بتایا کہ کہ پٹھان کی دنیا بھر سے آمدنی 832.20 کروڑ روپے کے ناقابل یقین مجموعے تک جاپہنچی  ہے۔  اب جب کہ  17 فروری تک بالی ووڈ کی کوئی بڑی  فلم ریلیز نظر نہیں ہورہی تو  پٹھان کے پاس موقع ہے کہ وہ ایس ایس راجامولی کی باہوبلی 2   کے ہندی ورژن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کے طور پر پیچھے چھوڑ سکتا ہے ۔ باہوبلی 2  کے ہندی ورژن نے 510.99 کروڑ روپے کمائے تھے۔

بالی ووڈ کے تجزیہ کار رمیش بالا  نےکہا ہے  کہ پٹھان امریکا میں گولڈن گلوب جیتنے والی فلم آر آر آر کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے بالکل تیار ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا”دوبارہ ریلیز  کے باجودفلم آر آر آر نے شمالی امریکا میں ایک کروڑ 48لاکھ  61ہزار 603 ڈالر کمانے میں کامیاب رہی تھی جبکہ فلم پٹھان پہلے ہی وہاں ایک کروڑ40لاکھ کے کلب میں شامل ہوچکی ہے اور جلد آر آر آر پیچھے چھوڑ دے گی ۔

متعلقہ تحاریر