کیا علی ظفر پی ایس ایل 8 کیلیے بھی خصوصی نغمہ تیار کریں گے؟
خاتون صارف کی گلوکار سے پی ایس ایل 8 کیلیے خصوصی نغمہ گانے کی فرمائش:مجھے یقین ہے کہ نجم سیٹھی اوران کی ٹیم آپ کیلیے بہترین انتخاب کرے گی، میرے ضرورت پڑی تو آپ کو پتہ ہے کہ بھائی حاضر ہے، علی ظفر
پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار و اداکار علی ظفر نے پی ایس ایل5 کی طرح پی ایس ایل 8 کیلیےبھی خصوصی نغمہ تیار کرنےکا اشارہ دےد یا۔
ٹوئٹر صارف نے علی ظفر سے پی ایس ایل 8 کے لیے خصوصی نغمہ تیار کرنے سے متعلق سوال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر نے اہلیہ کو مکھن لگانے کیلیے 19 سال کی عمر میں کون سا گیت لکھا تھا؟
اداکار عمران عباس نے حالات حاضرہ پر خوبصورت غزل سنادی
خاتون صارف ماہم رانا نے اپنے ٹوئٹ میں علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ”اس بار پھرآپ اپنے یوٹیوب چینل پر پی ایس ایل کا نغمہ آپ گادیں، برائے مہربانی ان معاشی حالات میں عوام کو یہ تحفہ دے دیں“۔
I am sure @najamsethi and his team will pick the best for you. My best wishes to @TheRealPCB and whoever gets to do it. It’s about the spirit of the game and the country and we are all in it together.
Baaqi, ager meri zuroorat pari to aap ko pata hi hai. #BhaeeHazirHai 😉 https://t.co/oJFGyFdhWX
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 6, 2023
علی ظفر نے خاتون پرستار کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ”مجھے یقین ہے کہ نجم سیٹھی اوران کی ٹیم آپ کیلیے بہترین انتخاب کرے گی، میرے نیک تمنائیں پی سی بی اور جس کسی کو بھی یہ کام دیا جاتا ہے ، اس کے ساتھ ہیں،یہ کھیل اور ملک کی روح سے تعلق رکھتا ہے اور ہم سب اس کیلیے متحد ہیں“۔
علی ظفر نے مزید کہاکہ”باقی اگر میری ضرورت پڑی تو آپ کو پتہ ہی ہے، بھائی حاضر ہے“۔