دیپک پروانی کی مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز پر تنقید
چہرے کی نئی سرجری شاندار لیکن یہ آواز اور جھوٹ ناقابل برداشت ہے، معروف فیشن ڈیزائنر کا طنزیہ ٹوئٹ
معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی ان دنوں زور و شور سے سیاسی تبصرہ نگاری میں مصروف ہیں اور پی ڈی ایم حکومت پر تاک تاک کر نشانے باندھ رہے ہیں۔
دیپک پروانی کا تازہ نشانہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز بنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فلم "کملی” بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نمانش کیلئے پیش کردی گئی
کیا علی ظفر پی ایس ایل 8 کیلیے بھی خصوصی نغمہ تیار کریں گے؟
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کی حالیہ سرجری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ”چہرے کی نئی سرجری شاندار لیکن یہ آواز اور جھوٹ ناقابل برداشت ہے“۔
The new face lift looks great but that voice and those lies are just unbearable!
— Deepak perwani (@DPerwani) February 6, 2023
دیپک پروانی نے گزشتہ دنوں ایک اور ٹوئٹ میں لکھاتھا کہ”پاکستان ڈفر موومنٹ نے واقعی اس ملک کو بھی گھٹنے ٹیک دیا ہے، کفایت شعاری کا کوئی اقدام نہیں ،پھولی ہوئی حکومت اور گرتے ہوئے ڈالر کے باعث غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے“۔
Pakistan duffer movement has really brought this country down too its knees @pdm no austerity measures a bloated government and a falling dollar no respite too the poor . Export down remittance down bullshit up ⬆️
— Deepak perwani (@DPerwani) February 4, 2023
انہوں نے کہاکہ ”برآمدات اورترسیلات زر زوال پزیر اور بکواسیات کا بول بالا ہے “۔