پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی کی سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ مہم کا آغاز

امریکی کامیڈین پاکستان نژاد اداکار کمیل ننجیانی نے زوم کال کے ذریعے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ 33 ملین لوگ خوراک،ادویات سے محروم ہیں

پاکستانی نژاد امریکن اداکار کمیل ننجیانی نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی فنڈزجمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زوم کال کے ذریعے  فنڈ اکٹھا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

کمیل ننجیانی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان میں 33 ملین افراد حالیہ سیلاب کی وجہ سے اپنے گھر، ذریعہ معاش، اشیائے خور ونوش سے محروم ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی رہنما سیلاب متاثرین کے کمبل کی فروخت کا معاملہ سامنے لے آئیں

کمیل نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تقریباً ساڑھے تین کروڑ افراد مشکلات کا شکار ہیں، انہیں دوائیں اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے جبکہ صفائی کا نظام بھی ناقص ہوگیا ہے ۔

کامیڈین اداکار ننجیانی نے اپنے پیغام میں ایک ویب سائٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے زوم کال کے ذریعے فنڈز اکٹھا کررہے ہیں ۔

واضح رہے کہ کمیل ننجیانی صوبہ کراچی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم مکمل کرکے امریکا منتقل ہوئے۔ انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور فلاسفی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

 کمیل ننجیانی امریکہ میں کامیڈین اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔انہیں فلم "دی بگ سک” پر  امریکی کامیڈی اسٹار آف دی ایئر ایوارڈ  سے بھی نوازا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں مون سون کی  طوفانی بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے آنے والے مہلک سیلاب  نے پاکستان میں بدترین تباہی و بربادی مچائی ہوئی ہے ۔

وزارت منصوبہ بندی اور پلاننگ  کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جبکہ 43 لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کی رپورٹ سیلاب کے باعث 14 ارب 90 کروڑ ڈالر کا مختلف سیکٹر کو نقصان پہنچا۔ سیلاب کے بعد ریکوری و بحالی کیلئے 17 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ریکوری و بحالی کیلئے 1688 ارب، بلوچستان کو 491 ارب ،خیبر پختونخوا کو 168 ارب اور پنجاب کیلئے 160 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر