کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شادی کی تقریب  بھارتی ریاست راجستھان  کے ضلع  جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں میں منعقد ہوئی، نوبیاہتا جوڑی نے تصاویر جاری کردیں

بالی ووڈ کی چہیتی جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

 شیرشاہ میں مرکزی کردار ادا کرنےوالےسدھارت ملہوترا اور کیارا ایڈوانی   کئی سالہ دوستی کے بعد گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچ گلوکارہ ایوا بی نے گلوکارمدثر قریشی سے شادی کرلی

بھارتی بلےباز کے ایل راہول اور ادکارہ اتھیا شیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شادی کی تقریب  بھارتی ریاست راجستھان  کے ضلع  جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں میں منعقد ہوئی۔  جوڑے نے اپنے خاندانوں کے قریبی افراد  اور دوستوں کی موجودگی میں شاندار تقریبات کی میزبانی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

تقریب میں اداکار شاہد کپور، میر اراجپوٹ ادکارہ جوہی چاولہ، فلمساز و ہدایت کار کرن جوہر،فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا اور دیگر نے شرکت کی۔کیارا ایڈوانی نےشادی کے موقع ہلکے گلابی رنگ کا لہنگا اور سدھارت ملہوترا نے سنہری شیروانی زیب تن کی۔

 جوڑے نے انسٹاگرام  اور ٹوئٹر ہینڈل پر پر اپنی شادی کی  تصاویر ایک ہی کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہیں۔جوڑے نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ”اب ہماری مستقل بکنگ ہوگئی ہے،ہم اپنے اگلے سفر میں آپ کی نیک خواہشات اور محبتوں کے خواہاں ہیں“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sidharth Malhotra (@sidmalhotra)

جوری کی انسٹاگرام پوسٹس پر اداکارہ عالیہ بھٹ،کترینہ کیف،وکی کوشل،ورون دھون،اتھیا شیٹھی اور دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے۔

اداکارہ کیارا ایڈوانی نے گزشتہ برس  کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں میں شرکت کے موقع پر بتایا تھا کہ ان کی اور سدھارت ملہوترا کی پہلی ملاقات نیٹ فلکس کی فلم لسٹ اسٹوریز کی ریپ اپ پارٹی میں ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر