فوٹوگرافر اسد بن جاوید کا غیر پیشہ ورانہ ماڈلز کے بائیکاٹ کا مطالبہ
برائے مہربانی دوسری شوٹ کے اضافی 20ہزار روپے کیلیے عین وقت پر آپ کو دھوکہ دینے والوں پر پابندی لگائیں ، ذمے داری بھی کوئی چیز ہوتی ہے، فیشن فوٹو گرافر
پاکستانی فیشن اور شوبز انڈسٹری میں نئے اداکاروں اور ماڈلز کا شوٹ پر تاخیر سے آنا اور عین وقت پر غیرحاضر ہوجانا معمول بنتا جارہا ہے۔
معروف فوٹو گرافر اسد بن جاوید نے ساتھی فوٹو گرافرز اور برانڈز سے غیرپیشہ ورانہ ماڈلز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
دیپک پروانی کی مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز پر تنقید
کیارا ایڈوانی اور سدھارت ملہوترا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
فوٹوگرافر اسد بن جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ساتھی فوٹو گرافرز اور برانڈز کو مخاطب کرتےہوئے لکھاکہ برائے مہربانی عین وقت پر دیگر شوٹس کے اضافی 20ہزار روپے کیلیےآپ کو دھوکہ دینے والوں پر پابندی لگائیں ، ذمے داری بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہاکہ بلاشبہ میں کچھ لوگوں کے نام لے سکتا ہوں لیکن یہاں نہیں لوں گا،یہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہے اور شوٹنگ کے دن پوری ٹیم کے لئے مکمل بدنظمی پیدا کرتا ہے۔