سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان گیس کا بل دیکھ کر بلبلا اٹھے

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا 12 ہزار روپے کا بل ناقابل یقین ہے، میں اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ رہتا ہوں ، یہ بہت زیادہ ہے، سوشل میڈیا اسٹار

ملک میں بجلی گیس کے بحران اور آسمان کو چھوتی قیمتوں نے اچھوں اچھوں کی چیخیں نکلوادی ہیں۔

معروف سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان سوئی ناردرن کابل دیکھ  کر بلبلا اٹھے۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز حکومت کے 300 دنوں نے مہنگائی کا 49 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 2.82 فیصد مزید بڑھ گئی

انہوں نے ٹوئٹر ہینڈل پر جنوری کے مہینے کا سوئی ناردرن گیس کمپنی کا بل شیئر کیا ہے۔ناصر خان جان نے لکھاکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کا 12 ہزار روپے کا بل ناقابل یقین ہے، میں اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ رہتا ہوں ، یہ بہت زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا اسٹار اپنے ٹوئٹس میں مہنگائی کاشکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاتھا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے، متوسط طبقے کے لوگ بہت پریشان ہیں لیکن جو بھی حالات ہوں اپنا ملک پاکستان چھوڑ کر نہیں جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ہیں اور ہم ہی اس کو آگے لیکر جائیں گے،انشااللہ، ثابت قدم رہیں اور ہمت نہ ہاریں۔

متعلقہ تحاریر