سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی عکس بندی مکمل
فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے جو اس سال عید پر ریلیز ہوگی، سلمان خان کا اعلان

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آگئی۔
اداکار نے فلم کی عکس بندی مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ خان کی مشروب کے اشتہار میں پٹھان کے کردار میں انٹری
کنگ خان کا فلم پٹھان دیکھنے والی اپنی پہلی ہیروئن سے دلچسپ مکالمہ وائرل
سلمان خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختصر سے پیغام میں مداحوں کو فلم کی عکس بندی کی تکمیل اور ریلیز کی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا۔سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے جو اس سال عید پر ریلیز ہوگی۔
View this post on Instagram
سلمان خان نے فرہاد سمجی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں اپنے کردار کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے سفید شرٹ ، سنہری بالیاں اور ہاتھوں میں بریسلٹ پہنا ہوا ہے ۔
سلمان خان نے حال ہی میں اپنی نئی فلم’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے کردار کا تعارف اس جان دار مکالمے سے کرایا تھا کہ” صحیح کا ہوگا صحیح، غلط کا ہوگا غلط“اور جب اداکارہ پوجا ہیگڈے ان سے نام پوچھتی ہیں تو سلمان خان جواب دیتے ہیں کہ”میرا کوئی نام نہیں ہے، لیکن میں بھائی جان کے نام سے جانا جاتا ہوں “۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سلمان خان نے یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی شاہ رخ خان کی فلم”پٹھان “میں مہمان اداکار کے طور پرایکشن سے بھرپور منظر میں جلوہ گر ہوئے تھے ۔









