عشنا شاہ کو ایمن خان کو آئندہ چڑیا گھر نہ جانے کا مشورہ مہنگا پڑگیا

انسٹاگرام صارفین نے  اداکارہ عشنا شاہ کودوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے پر  تنقید کا نشانہ بناڈالا

جانوروں کے حقوق کیلیے آواز اٹھانے والی اداکارہ عشنا شاہ کو ساتھی اداکارہ ایمن خان کو چڑیا گھر نہ جانے کا مشورہ مہنگا پڑگیا۔

انسٹاگرام صارفین نے  اداکارہ عشنا شاہ کودوسروں کے معاملات میں مداخلت کرنے پر  تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

عشنا شاہ ترک زلزلہ زدگان کامذاق اڑانے پر چارلی ہیبڈوکیخلاف پھٹ پڑیں

اداکار فرحان سعید حکومت کےحامیوں پر برس پڑے

اداکارہ ایمن خان نے گزشتہ دنوں اپنے شوہر منیب بٹ اور بیٹی امل منیب کے ساتھ بحریہ ٹاؤن کراچی میں واقعے چڑیا گھر”ڈینزو“ کے دورے کی وڈیو شیئر کی تھی۔اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ”اپنے پیارو ں کے ساتھ ایک دن چڑیا گھر میں “۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)

97ہزار سے زائد صارفین نے ایمن خان کی وڈیو کو پسند کیا ہے تاہم اداکارہ عشنا شاہ کو ساتھی اداکارہ کا چڑیا گھر جانا ایک آنکھ نہیں بھایا۔انہوں نے وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ”نہیں ایمن، چڑیا گھر جانوروں کیلیے جیل ہوتے ہیں، ان جانوروں کو پنجروں میں بالکل بھی قید نہیں کرنا چاہیے،برائے مہربانی اپنی پیاری فیملی کو اگلی بارسفاری لے جانا“۔

صارفین کو عشنا شاہ کی نصیحت ایک آنکھ نہیں بھائی اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ایک صارف نے لکھا یہ ہر جگہ اپنا گیان بانٹنے آجاتی ہیں۔ایک اور صارف نے لکھاکہ ٹھیک ہے پھر شیر اور سانپوں کوچڑیا گھر میں نہیں رکھنا تو اپنے گھر لے جاؤ۔

ایک صارف نے لکھاکہ”عشنا تم ٹھیک ہو لیکن ہر وقت دنیا کو تبلیغ کرنا بند کردو، یہ لوگوں میں نئی زہریلی عادت آگئی ہے“۔

متعلقہ تحاریر