چاہت فتح علی خان کے پی ایس ایل ترانے پر علی ظفر بھی داد دینے پر مجبور
2 روز قبل ٹوئٹر پر جاری کیے گئے گانے کو اب تک 16 لاکھ مرتبہ دیکھاجاچکا ہے، البتہ صارفین اس گانے کا خوب مذاق اڑارہے ہیں
استاد چاہت فتح علی خان کا پی ایس ایل 8 کیلیے گایا ہوا”گیت“ چہار دانگ عالم مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکارو اداکار علی ظفر بھی چاہت فتح علی خان”شاہکار“گیت پر داد دیے بغیر نہیں رہ سکے۔
یہ بھی پڑھیے
”شہنشائے ترنم “ چاہت فتح علی خان کا پی ایس ایل کو”سریلا “خراج تحسین
استاد چاہت فتح علی خان کا سُر اور لَے سے عاری نام نہاد ملی نغمہ جاری
گلوکارعلی ظفر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر چاہت فتح علی خان کی جانب سے پی ایس ایل 8 کےلیے تیار کیے گئے گیت کی وڈیو شیئر کی ہے۔
Ye Jo Piara PSL Hai ( Released ) pic.twitter.com/FL7rKsNq7p
— Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) February 8, 2023
علی ظفرنے”نغمے“ کے بول شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”ہر جھنڈے میں اک ڈنڈا ہے، شاید یہ نہیں جانتا یہ کتنی بڑی بات کرگیا ہے
ہر جھنڈے میں اک ڈنڈا ہے- “
شائد یہ نہیں جانتا کہ یہ کتنی بڑی بات کر گیا ہے۔ https://t.co/rEfB7UTiW3
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 10, 2023
۔یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے 2 روز قبل ٹوئٹر پر اپنے نئے گانے کی وڈیو جاری کی تھی جسے اب تک 16 لاکھ مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔ البتہ صارفین اس گانے کا خوب مذاق اڑارہے ہیں۔