انوشے اشرف نے وی آئی پی کلچر سے تنگ آکر ملک چھوڑنے پر غور شروع کردیا
کراچی کے ساحل پر سرکاری نمبر پلیٹ اور سیاسی شیشوں والی ویگو کی جانب سے ہراسانی کا واقعہ خاتون میزبان کے غصے کی وجہ بنا ہے ۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان انوشے اشرف ملک میں وی آئی کلچر سے تنگ آگئیں اور ملک چھوڑنے پر غور شروع کردیا۔
کراچی کے ساحل پر سرکاری نمبر پلیٹ اور سیاسی شیشوں والی ویگو کی جانب سے ہراسانی کا واقعہ خاتون میزبان کے غصے کی وجہ بنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
جمائما گولڈ اسمتھ آج تک اپنی شناخت نہ بنا پانے کی خلش میں مبتلا
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی سفید ملبوسات کی برانڈ لانچ کردی
انوشے اشرف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”کل رات سی ویو پر ایک سرکاری پلیٹ اور کالے شیشوں والی ریوو نے ہمیں راستے سے ہٹایا۔ پیچھے بیٹھے گارڈز ہمیں تنگ کرنے والی مکھیوں کی طرح ہٹا رہے تھے“۔
Got sidelined by a govt plate,tinted revo on sea view last night. Guards sitting at the back smacking us away like irritating flies. For the amount of times we’re made to feel like 3rd class citizens in pak, perhaps being a 2nd class citizen outside isn’t so bad! Time to exit??
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) February 13, 2023
انہوں نے کہاکہ” جتنی بار ہمیں پاکستان میں تیسرے درجے کے شہری ہونے کا احساس دلایا جاتا ہے، شاید باہر دوسرے درجے کا شہری ہونا اتنا برا نہیں ہے، کیا باہرجانے کا وقت ہے؟؟اداکارہ نے بتایا کہ وہ اکیلے گاڑی چلا رہی تھیں ،اس وجہ سے انہیں زیادہ غصہ آیا۔