سائرہ اور شہروز کی فلم بے بی لیشیئس کا گانا غضب کڑیے جاری
فلم بے بی لیشیئس کا اجرا ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا ہے، فلم آج ریلیز ہونا تھی، اب رواں سال 27 جون کو سنیما کی زینت بنے گی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سابقہ خوبرو جوڑی سائرہ اور شہروز کی فلم بے بی لیشیئس کا گانا”غضب کڑیے“جاری کردیاگیا ہے۔
فلم بے بی لیشیئس کا اجرا ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا ہے، فلم اب رواں سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر 27 جون کو سنیما کی زینت بنے گی۔
یہ بھی پڑھیے
شہروز نے سائرہ کے فلم بے بی لیشیئس سائن کرنے کی وجہ بتادی
فلم بے بی لیشیئس میں کون سا ڈائیلاگ سائرہ یوسف کا پسندید ہ ہے؟
ادکارہ سائرہ یوسف نے گانے کی وڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن میں ساتھی اداکار ،گلوکار اور پوری پروڈکشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
View this post on Instagram
سائرہ یوسف نے لکھاکہ”غضب کڑیے یوٹیوب پر آچکا ہے۔ ہم بحرین کی وزارت ثقافت کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا اور بحرین کے لوگوں کا جنہوں نے ہمیں اتنا پیار دیا“۔
سائرہ یوسف نے گانے کا میوزک ترتیب دینے والی کمپنی،گلوکار احمد جہانزیب،موسیقار ایڈرین ڈیوڈ ایمینوئل، ڈانس ڈائریکٹر اور کوریو گرافرسمیت پوری پروڈکشن ٹیم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کابھی شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ نے فلم میں اور گانے میں اداکاری کرنے والے بھارتی نژاد امریکی اداکارانکور راٹھی کو خوش آمدید کرتے ہوئے صارفین کو 27 جون سے فلم دیکھنے کیلیے سنیما گھروں کا رخ کرنے کی دعوت دی۔
عیسیٰ خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بے بی لیشیئس میں شہروز سبزواری اورسائرہ یوسف کے علاوہ بھارتی نژاد امریکی اداکار انکور راٹھی، عدیل امجد، شہزین راحت، سبینہ سید اور عدنان جعفر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ فلم آج ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائےگی تاہم اب ایک مرتبہ پھر اس فلم کااجرا27 جون تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز نے 2012 میں پسند کی شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی نوریح بھی پیدا ہوئی تھی تاہم 2020 میں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں بعدازاں شہروز سبزواری نے ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔گزشتہ برس شہروز اور صدف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔









