آئمہ بیگ کا ہیک ہونے والا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحالی کے چند گھنٹے بعد دوبارہ غیر فعال
گلوکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے پرستاروں کو اکاؤنٹ کی بحالی سے آگاہ کرتے ہوئے انسٹاگرام انتطامیہ کا شکریہ ادا کیاتھا

پاکستان میوزک انڈسٹری کی خوبصورت گلوکارہ آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحالی کے چند گھنٹوں بعد ہی دوبارہ ہیک ہوگیا۔
گلوکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے پرستاروں کو اکاؤنٹ کی بحالی سے آگاہ کرتے ہوئے انسٹاگرام انتطامیہ کا شکریہ ادا کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیے
آئمہ بیگ اور شہباز شگری میں کیا چل رہا ہے؟ مداح جاننے کے لیے بےقرار
برطانوی ماڈل کا آئمہ بیگ پر سابق منگیتر شہباز شگری کو دھوکا دینے کاالزام
گلوکارہ آئمہ بیگ نے گزشتہ روز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہیں انسٹاگرام اکاؤنٹ واپس مل گیا ہے۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام انتظامیہ کو اکاؤنٹ واپس دینے پر شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ’مجھے ایک بار پھر اکاؤنٹ واپس کرنے کے لیے شکریہ انسٹاگرام‘۔انہوں نے مداحوں سے مزید کہا کہ ’بھروسہ کریں میں ہی ہوں‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے میک اپ آرٹسٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
تاہم کچھ گھنٹوں بعد ہی اداکارہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ غائب ہوگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گلوکارہ آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، جس کی اطلاع گلوکاری نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ سے مداحوں کو دی تھی۔









