فرحان سعید نے غلط طرز حکمرانی کو معاشرے میں بڑھتی لاتعلقی کا ذمے دار قرار دیدیا

ٹم ہارٹنز کے پہلے دن ریکارڈ توڑنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور نہ ہی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں کچھ غلط تھا، یہ ہماری استعداد کو ظاہر کرتا ہے، اداکار و گلوکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز گلوکار و اداکار فرحان ملک کے حالات پر خاصے فکر مند ہیں یہی وجہ ہےکہ وہ باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر اپنی بے چینی کا اظہار کررہے ہیں۔

اداکار و گلوکار نے معاشرے میں بڑھتی لاتعلقی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے غلط طرز حکمرانی کو اس کا ذمے دار قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئمہ بیگ کا ہیک ہونے والا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحالی کے چند گھنٹے بعد دوبارہ غیر فعال

 فضیلہ قاضی فنڈز کے غلط استعمال پر صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ پر برس پڑیں

 

فرحان سعید نےاپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ٹم ہارٹنز کے پہلے دن ریکارڈ توڑنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور نہ ہی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں کچھ غلط تھا، یہ ہماری استعداد کو ظاہر کرتا ہے“۔

اداکار نے مزید کہا کہ لیکن یہ معاشرے میں لاتعلقی کو بھی  ظاہر کرتا ہے، جو ٹھیک نہیں ہے،اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ  جفاکش پاکستانی قوم پر صحیح طریقے سے حکومت نہیں کی جاتی۔

متعلقہ تحاریر