یہ غلط تصور ہے کہ لوگ ڈراموں سے منفی چیزیں سیکھتےہیں، دانش تیمور

میں اپنے کرداروں کی ذمے داری قبول نہیں کرسکتا ، میرے ذمے داری لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے،اگر مجھے لوگوں کو کچھ سکھانا ہوتا تو میں استاد بن جاتا، اداکار کا انٹرویو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان دانش تیمور نےاس خیال کو غلط قرار دیا ہے کہ ناظرین ڈرامے کے  کرداروں سے منفی چیزیں سیکھتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے دانش تیمور نے کہا ہے کہ میں اپنے کرداروں کی ذمے داری قبول نہیں کرسکتا ، یہ میری ذمے داری نہیں ہے، میرے ذمے داری لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے،اگر مجھے لوگوں کو کچھ سکھانا ہوتا تو میں استاد بن جاتا۔

یہ بھی پڑھیے

فرحان سعید نے غلط طرز حکمرانی کو معاشرے میں بڑھتی لاتعلقی کا ذمے دار قرار دیدیا

آئمہ بیگ کا ہیک ہونے والا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحالی کے چند گھنٹے بعد دوبارہ غیر فعال

 

دانش تیمور نے کہاکہ ہمارے ہاں جتنے بھی لوگ ہیں جن کے پاس طاقت اور پیسہ ہے،وہ طاقت کا غلط استعمال کرتے ہیں،میں کسی سیاستدان کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن ایسے بہت سارے لوگ ہیں جو اس طرح کی چیزیں کرتے ہیں، انہوں نے میرا ڈرامہ نہیں دیکھا ہوا تھا لیکن وہ اصل زندگی میں ایسے ہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ   یہ غلط تصور ہے کہ لوگ ڈراموں سے سب کچھ سیکھتے ہیں، ایسا بالکل بھی نہیں ہے،ڈرامہ صرف تفریح فراہم کرنے کیلیے ہوتا ہے،

جب لوگوں کو ایسا سوچنے پر مجبور کیا جائے گا تو وہ کہیں گے کہ ہاں ہم نے تو ایسا سوچا ہی  نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں جو بھی کردارکرتا ہوں وہ کردار کی حد تک کرتا ہوں،وہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلیے کرتاہوں، میرے لیےمعنی نہیں رکھتا  وہ میرے بارے  میں کچھ بولیں، ناقدین کچھ بولیں،میں پلٹ کر نہیں دیکھتا  نہ میں نے کبھی کسی کوجواب دیا،مداح مجھے چیزیں بھیج رہے ہوتے ہیں ، میں بولتا چھوڑویار میں آگے جاتا ہوں اور میں نے یہی زندگی میں سیکھا ہے کہ آگے دیکھو۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ  میں اپنے کرداروں کی ذمے داری قبول نہیں کرسکتا ، یہ میری ذمے داری نہیں ہے، میرے ذمے داری لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے،اگر مجھے لوگوں کو کچھ سکھانا ہوتا تو میں استاد بن جاتا ۔

متعلقہ تحاریر