اداکارہ ماہرہ خان کے 13 ہزار روپے کے سفید کرتوں کو تنقید کا سامنا

ماہرہ خان نے اپنے فیشن برانڈ کی لانچنگ 12 فروری کو کی تھی ، اور شائقین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے انسٹاگرام پر ویسٹ کیا تھا۔ تاہم اشیاء کی قیمتیں دیکھ کر بہت سے لوگ حیران رہ گئے تے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی سفید لباس سے محبت کو فیشن میں تبدیل کرتے ہوئے "ایم بائی مائرہ” کے نام سے فیشن برانڈ کی لانچنگ گذشتہ دنوں کی تھی۔ ان کی پہلی لانچنگ کے تقریباً "کُرتے” سیل ہوچکے مگر مداحوں کی جانب سے اب بھی قیمت کے بارے شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے برانڈ کی پہلی لانچنگ اپنی پیاری نانی سے متاثر ہوکر کیا تھا۔ اب نئے لانچ کیے گئے فیشن برانڈ میں دو کرتے ، ایک ٹراؤزر، ایک دوپٹہ اور ایک سلک ٹونک سوٹ شامل ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے فیشن برانڈ کی لانچنگ 12 فروری کو کی تھی ، اور شائقین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے انسٹاگرام پر ویسٹ کیا تھا۔ تاہم اشیاء کی قیمتیں دیکھ کر بہت سے لوگ حیران رہ گئے تے۔ ہاتھی دانت کی کڑھائی والے دوپٹہ کی قیمت 3500 روپے تھی اور یہ "ایم بائی ماہرہ” کا سب سے سستا سامان تھا۔ اس کے سلک ٹونک سیٹ (ایک شرٹ اور ایک ٹراؤزر) کی قیمت 24,950 روپے تھی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور ‘مہنگی’ لباس کی لائن کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنے مہنگے کپڑوں کو کیسے خرید سکتے ہیں۔ کسی نے کہنا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان سادہ سا سفید کتان کا کرتہ 13 ہزار روپے میں بیچ رہی ہیں۔

 

عبیرہ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "ماہرہ جان، میں آپ سے پیار کرتی ہوں لیکن یہ حیران کن حد تک زیادہ قیمت ہے۔ آپ یہ بازار سے 2000 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔”

بانو نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "ماہرہ خان سادہ سلک کورڈز کا سوٹ 25 ہزار روپے میں فروخت کر رہی ہیں! اچانک سے زارا شاہجہاں کی کولیشن بہتر اور سستی لگنے لگی ہے۔”

ایک ٹویٹ نے تبصرہ کیا، "اماں نے ماہرہ خان کے لباس اور قیمتوں کو دیکھا اور پھر کہا کہ ‘میں ٹیلر سے 500 روپے میں اس طرح کی شلوار قمیض حاصل کر سکتی ہوں’۔”

متعلقہ تحاریر