ہالی ووڈ کے سینئر اداکار بروس ولز دماغی خلل کی بیماری ڈیمنشیا میں مبتلا
ایف ٹی ڈی ایک ظالمانہ بیماری ہے جس کے بارے میں ہم میں سے بہت سے لوگوں نے کبھی نہیں سنا ہے اوریہ کسی پر بھی حملہ کر سکتی ہے، اداکار کے اہلخانہ کا بیان
ہالی ووڈ کے سینئر اداکار بروس ولز دماغی خلل کی بیماری ڈیمنشیا میں مبتلاہوگئے۔گزشتہ برس ان کے اہلخانہ نے آگاہ کیا تھا کہ وہ بات کرنے اور سمجھنے کی بیماری (Aphsia) کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
جمعرات کو پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں 67 سالہ اداکار کے اہل خانہ نے کہا کہ” بروس ولز میں فرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا (ایف ٹی ڈی) کی تشخیص ہوئی ہے،اگرچہ یہ تکلیف دہ ہے، لیکن آخر کار واضح تشخیص ہونا ایک راحت کی بات ہے“۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ خان نے شیرون اسٹون کا پرستار ہونے کا اعتراف کرلیا
سجل علی کی ایما تھامپسن کیساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں کی وڈیو وائرل
ہالی ووڈ اداکار کے اہلخانہ نے بیان میں مزید کہا ہےکہ”ایف ٹی ڈی ایک ظالمانہ بیماری ہے جس کے بارے میں ہم میں سے بہت سے لوگوں نے کبھی نہیں سنا ہے اوریہ کسی پر بھی حملہ کر سکتی ہے“۔
گزشتہ مارچ میں بروس ولز کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ ان کی بے چینی نے ان کی علمی صلاحیتوں کو متاثر کیا ہے، یہ حالت بات کرنے یا سمجھنے کی صلاحیت کو کھو دیتی ہے۔
جمعرات کو جاری بیان میں اداکار کے اہلخانہ نے کہا کہ بول چال میں درپیش مشکلات فرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا کی صرف ایک علامت ہے۔
ایسوسی ایشن فار فرنٹوٹیمپورل ڈیجنریشن ایف ٹی ڈی کو دماغی امراض کے ایک مجموعے کے طور پر بیان کرتی ہے جو دماغ کے فرنٹل یاعارضی حصوں کے انحطاط کی وجہ سے ہوتی ہے جو رویے، زبان اور حرکت کو متاثر کرتی ہے، Aphasia اس کی ایک علامت ہو سکتی ہے۔
ایسوسی ایشن فرنٹوٹیمپورل کی کمی کو”کام کرنے میں ایک ناگزیر کمی“ کے طور پر بیان کرتی ہے، علامات کے آغاز کے بعد اوسط زندگی کی توقع سات سے 13 سال ہوتی ہے۔
خاندان نے بیان میں مزید کہا ہے کہ”آج اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے، ایک ایسی حقیقت جس کے بارے میں ہمیں امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ قابل علاج ہوسکتی ہے“۔
یاد رہے کہ ڈائی ہارڈ اور دی سکستھ سینس جیسی کامیاب فلموں چار دہائیوں پر محیط کیرئیر میں بروس ولز کی فلموں نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 5 ارب ڈالر سے زیادہ کمائی کی۔