سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہیرا منڈی میں طوائفوں کے لباس پر اعتراض اٹھ گیا
ہیرا منڈی لاہور کے ریڈ لائٹ ایریا کے لیے مخصوص نام ہے اور کوئی بھی لاہوری ساڑھی کو اتنا اچھا نہیں پہنچ سکتا، صارفین کی رائے
بالی ووڈ کے معروف فلمساز و ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ” ہیرا منڈی“ ٹیزر جاری ہوتے ہی اعتراضات کی زد میں آگیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ہیرامنڈی میں دکھائی گئی طوائفوں کے لباس پر اعتراض اٹھادیا۔
یہ بھی پڑھیے
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمان سیاستدان فہد احمد سے شادی کرلی
اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کا کوک اسٹوڈیو تامل کا گانا ”ساگاواسی“ وائرل
خاتون فائزہ افتخار نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”اگر یہ فلم لاہور والی’ہیرا منڈی‘ پہ بنائی جا رہی ہے تو سنجے لیلا بھنسالی ایک بار پھر حماقت کرنے جا رہے ہیں،ساڑھی،غرارہ اور جھومر پنجاب کی ثقافت نہیں ہیں اور اس زمانے میں تو پنجاب تک آئے بھی نہیں ہوں گے،تب فیشن گلوبل نہیں ہوتا تھا،ہر علاقے کا مخصوص رجحان ہی فیشن کہلاتا تھا“۔
اگر یہ فلم لاہور والی "ہیرا منڈی” پہ بنائی جا رہی ہے تو سنجے لیلا بھنسالی ایک بار پھر حماقت کرنے جا رہے ہیں۔ساڑھی۔۔۔غرارہ اور جھومر پنجاب کی ثقافت نہیں ہیں اور اس زمانے میں تو پنجاب تک آئے بھی نہیں ہوں گے۔تب فیشن گلوبل نہیں ہوتا تھا ۔۔ہر علاقے کا مخصوص رجحان ہی فیشن کہلاتا تھا۔ pic.twitter.com/fI6mDqx55e
— Faiza Iftikhar (@Faizabytheway) February 18, 2023
ایک اور خاتون نے تبصرہ کیا کہ” ہم نے تو ساری زندگی پنجابی کلچر میں لاچا دیکھا ہے“۔فائزہ افتخار نے لکھاکہ” طوائف کے ساتھ چوڑی دار پاجامہ۔۔انارکلی فراک اور جھومر ان کے سٹیریوٹائپ دماغوں کا خناس ہے “۔
طوائف کے ساتھ چوڑی دار پاجامہ۔۔انارکلی فراک اور جھومر ان کے سٹیریوٹائپ دماغوں کا خناس ہے۔
— Faiza Iftikhar (@Faizabytheway) February 18, 2023
ایک اور خاتون نے لکھاکہ”میں اس پوسٹر کو دیکھنے سے پہلے ہی سوچ رہی تھی کہ یہ نہیں دکھا سکے گیں ۔ گنگو بائی میں ان کے لباس دیکھیں اور یہاں ان کے جھومر اور غرارے چیک کریں یہ وہی کلنک کا کلچر چھاپ رہے ہیں دوبارہ“۔
میں اس پوسٹر کو دیکھنے سے پہلے ہی سوچ رہی تھی کہ یہ نہیں دکھا سکے گیں ۔ گنگو بائی میں ان کے لباس دیکھیں اور یہاں ان کے جھومر اور غرارے چیک کریں
یہ وہی کلنک کا کلچر چھاپ رہے ہیں دوبارہ— Nadia Ahmed (@diyyaahmed) February 18, 2023
شیری نامی صارف نے فائزہ افتخار کے ٹوئٹ پر تبصرے میں لکھا کہ”میں بھی یہی سوچ رہی تھی، ہیرامنڈی لاہور کے ریڈ لائٹ ایریا کے لیے مخصوص نام ہے اور کوئی بھی لاہوری ساڑھی کو اتنا اچھا نہیں پہنچ سکتا“۔
I guess it was all different in post-Mughal and pre-partition Lahore, pic.twitter.com/YFagSa6gWI
— Syedih (@SyedIHusain) February 18, 2023
تاہم سید حسین نےلاہور کے کوٹھے کی قدیم تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”میرا اندازہ ہے کہ مغلوں کے بعد اور تقسیم سے پہلے کے لاہور میں یہ سب کچھ مختلف تھا“۔
View this post on Instagram
ہیرامنڈی ایک ہندوستانی ویب سیریز ہے جو قبل از تقسیم ہند کے دوران ایک شاندار ضلع کی ثقافتی حقیقتوں کو بیان کرتی ہے اور درباریوں کی کہانیوں کو تلاش کرتی ہے۔ یہ لاہور کے بدنام زمانہ ریڈ لائٹ ایریا، جسے ہیرا منڈی کہا جاتا ہے، کے کوٹھوں میں قائم محبت، غداری، جانشینی اور سیاست کی کہانی ہے۔
ویب سیریز کے ٹیزر میں منیشا کوئرالا، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، رچا چڈھا، شرمین سیگل، اور سنجیدہ شیخ کو دکھایا گیا ہے ، تمام اداکاراؤں نے ہندوستانی خواتین میں رائج لباس ساڑھیوں ، شراروں اور غراروں کے ساتھ بھاری بھرکم زیورات زیب تن کررکھے ہیں ۔