ایک اور معروف اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑدی

کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ انعم فیاض  نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شوبزانڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک  معروف اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔

کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ انعم فیاض نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شوبزانڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ندا یاسر شعیب اختر کے شو میں غلطی پر ٹرولنگ کرنے والوں پر برس پڑیں

نادیہ خان نے بائیکاٹ کے باوجود نادر علی کے شو میں آنے کی وجہ بتادی

انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ”یہ پیغام لکھنا بہت مشکل ہے، آپ سب لوگوں نے میرے  میڈیا کیریئر میں مجھے سپورٹ کیا لیکن اب میں نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑ کر اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے“۔انعم نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ  اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ انعم کافی عرصے سےکسی ڈرامے میں جلوہ گرنہیں ہوئی تھیں  جبکہ انسٹاگرام پربھی ان کی صرف باحجاب تصاویر موجود ہیں ۔انعم فیاض نے 2016 میں مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائی کے دوران اسد انور سے شادی کی تھی، جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل معروف اداکارہ سارہ چوہدری، نور بخاری،صنم چوہدری، زینب جمیل ،گلوکارہ رابی پیر زادہ اور  شازیہ خشک بھی اسلام کی خاطر شوبز کا پیشہ چھوڑ چکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر