عائشہ عمر کی شعیب ملک کے ساتھ اسکینڈلائز کرنے والوں کو پھر شٹ اپ کال

انڈسٹری میں مجھے سب جانتے ہیں، میں کبھی شادی شدہ اور کمیٹڈ مردوں میں دلچسپی نہیں  لیتی،کوئی کچھ بھی کہتا رہے میرا موقف بالکل واضح ہے، اداکارہ کا شعیب اختر کو انٹرویو

پاکستانی ڈراما ور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ انہیں شادی شدہ اور دوسری خواتین سےمنسوب مردوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

اداکارہ  نے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ پر ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عائشہ عمر جلد شادی کرکے ماں بننے کی خواہمشند

اداکارہ عائشہ عمر کا فوڈز اینڈ بیوریج بزنس میں قدم رکھنے کا اعلان

او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر ریلیز ہونے والے دی شعیب اختر شو میں میزبان  نے عائشہ عمر سے کہا کہ”آپ نے شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

اس پر عائشہ عمر نے وضاحت دی کہ”انڈسٹری میں مجھے سب جانتے ہیں، میں کبھی شادی شدہ اور کمیٹڈ مردوں میں دلچسپی نہیں  لیتی،کوئی کچھ بھی کہتا رہے میرا موقف بالکل واضح ہے“۔ میزبان نے کہاکہ یہ تنازع بہت بڑا ہوگیا؟ اس پر اداکارہ  نے جواب دیا کہ”یہاں کچھ نہیں ہوا، یہ سرحد پار سے شوشہ چھوڑا گیا تھا“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

گزشتہ سال عائشہ اور شعیب کے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اس سے قبل نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ نے بتایا تھا کہ شعیب ملک مجھ سے فوٹو شوٹ کی ٹپس لیا کرتے تھے، وہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور ہم پرانے دوست ہیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ اچھا رہا لیکن وہ کافی شرمیلے ہیں۔

متعلقہ تحاریر