لمز کی تقریب میں بھارتی فلمی کرداروں کا روپ اپنانے پر طلبہ کو تنقید کاسامنا

سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ زاہد نبی گل نے لکھا ہے کہ  یہ عجیب قسم کے شناختی کمپلیکس کا شکار طبقہ ہے۔

دنیا میں ساتویں ایٹمی قوت اور 22 کروڑ نفوس پر مشتمل پاکستان کے طالب علموں پر افسوس ہے کہ لاہور یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (لمز) میں بالی ووڈ ڈے منارہے ہیں ، اگر فن ڈے منانے کا اتنا ہی شوق تھا تو پاکستانی فلم انڈسٹری کے بہت بڑے بڑے نام ہیں آپ فینسی ڈریس شو ان کے نام سے بھی منا سکتے تھے۔

سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ زاہد نبی گل کی جانب سے ٹوئٹر پر لمز کے اسٹوڈنٹس کی جانب سے بالی ووڈ کرداروں کے ڈریسز کی نقل کرتے ہوئے فینسی ڈریس شو کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عشنا شاہ نے شادی کیلیے گانوں کی فہرست پر کام شروع کردیا

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا، پرانا اکاؤنٹ بحال نہ ہوسکا

زاہد نبی گل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ٹوئٹر صارف نے سخت غصے کا اظہار کیا ہے۔

انوپم مشرا نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "220 ملین آبادی پر مشتمل ایٹمی ملک نادہندہ اور دیوالیہ ہو چکا ہے اور اس کے مراعات یافتہ نوجوان بالی ووڈ کا دن منا رہے ہیں۔ لیکن ان کی تقدیر کے ساتھ جوڑنا زیادہ دور نہیں ہے۔ یہ ناجائز پیسہ صرف واٹ خرید سکتے ہیں  ضرورت کی چیزیں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔”

عادل نامی ٹوئٹر صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "اقبال کے شاہین۔”

زاہد نبی گل نے لکھا ہے کہ ” یہ عجیب قسم کے شناختی کمپلیکس کا شکار طبقہ ہے۔”

متعلقہ تحاریر