کائنات نے علی ظفر کو اپنی دلی مراد پوری کرنے کا سنہری موقع دیدیا

علی ظفر نے لاہور میں منعقد تقریب میں جاوید اختر کے سامنے ان کا لکھا ہوا گیت گانے کو اپنی خوش نصیبی قرار دیدیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز گلوکارو اداکار علی ظفر خوش نصیب ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی جوبھی چاہاحاصل کرلیا۔

گلوکاری، اداکاری ،مصوری، ہدایت کاری اور نغمہ نگاری سمیت علی ظفر فن کے تمام شعبہ جات میں کامیابی سے قسمت آزمائی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ زرنش خان میں عمرہ کرتے ہی انقلابی تبدیلی آگئی

عائشہ عمر کی شعیب ملک کے ساتھ اسکینڈلائز کرنے والوں کو پھر شٹ اپ کال

قدرت نے علی ظفر کو اپنا ایک اور دلی ارمان پورا کرنے کا موقع فراہم کیا ہے جس کا تذکرہ علی ظفر نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں کیا ہے۔

گلوکار نےاپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی ہےجس میں وہ معروف بھارتی شاعر،اداکار،نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر کے سامنے ان کا تحریر کردہ شہرہ آفاق  رومانوی گیت” اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا“گارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ جاوید اختر لاہور میں یوسف صلاح الدین کی تاریخی حویلی میں منعقدہ محفل موسیقی میں شریک ہیں جبکہ گلوکارعلی ظفر نے ان کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ وڈیو میں علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی اور فیض احمد فیض کے نواسے عدیل ہاشمی کو جاوید اختر کے پہلو میں بیٹھے موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکار نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ”کائنات نے مجھے موقع  دیا کہ اپنی   محبت عائشہ فازلی کیلیے   لیجنڈ جاوید اختر صاحب کا تحریر کردہ  اپنا پسندیدہ ترین رومانوی گیت ان کے سامنے گاسکوں“۔یادرہے کہ جاوید اختر لاہور میں منعقدہ فیض میلے میں شرکت کیلیے گزشتہ ہفتے پاکستان آئے تھے۔

متعلقہ تحاریر