پٹھان نے دنیا بھرمیں 1000 کروڑ، بھارت میں500 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا
پٹھان ریلیز کے پہلے میں مرحلے میں 1000 کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی، 500 کروڑ کا تیز ترین بزنس کرنے والی پہلی ہندی فلم بن گئی، باہو بلی 2 کو پچھاڑ کر ہندوستان کی سب سے بڑی فلم بننے کے قریب پہنچ گئی۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان تھیٹرز میں تقریباً ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی اپنی مقبولیت برقراررکھے ہوئے ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے اور آہستہ آہستہ ہندی سنیما کی سب سے بڑی فلم کے اعزاز کی جانب بڑھ رہی ہے ۔
رواں ہفتے نئی ریلیز ہونے والی فلمیں کارتک آریان کی”شہزادہ “اور مارول کی ”آنٹ مین اینڈ دی واسپ: کوانٹومینیا“بھی پٹھان کی مقبولیت میں کمی نہیں لاسکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کنگ خان کا فلم پٹھان دیکھنے والی اپنی پہلی ہیروئن سے دلچسپ مکالمہ وائرل
برازیلین ناول نگار اور نغمہ نگار پاؤلو کوئہلو بھی کنگ خان کے پرستار نکلے
یش راج فلمز کے مطابق پٹھان اپنی ریلیز کے پہلے مرحلے میں ہی دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے بھارت بھر میں 623 کروڑ روپے اور دنیا بھر سے 377کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔
💥 #Pathaan hits 1000 crores worldwide 💥
Book your tickets here: https://t.co/SD17p6x9HI | https://t.co/VkhFng6vBj
Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you, in Hindi, Tamil and Telugu. pic.twitter.com/CshkhHkZbd
— Yash Raj Films (@yrf) February 21, 2023
تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق فلم پٹھان بھارت میں 500 کروڑ روپے کا کاروبار کرنے والی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے اور فلم نے سنگ میل سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ صرف 28 دن میں عبور کیا ہے ۔
#Pathaan #Tamil + #Telugu [Week 4] Fri 5 lacs, Sat 7 lacs, Sun 10 lacs, Mon 5 lacs, Tue 4 lacs. Total: ₹ 18.01 cr.
⭐️ NOTE: #Pathaan #Hindi + #Tamil + #Telugu *combined* biz: ₹ 518.06 cr. #India biz. Nett BOC.
— taran adarsh (@taran_adarsh) February 22, 2023
ترن آدرش کے مطابق فلم پٹھان عنقریب باہوبلی2 کو پیچھے چھوڑ کر بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے والی ہے۔ فلم باہو بلی :دی کنکلوژن نے بھارت میں 510کروڑ 99لاکھ روپے کمائے تھے۔
تجزیہ کار کے مطابق فلم پٹھان نے اپنے چوتھے ہفتے کے دوران جمعے کو 2.2کروڑ، ہفتے کو سوا 3 کروڑ، اتوار کو 4 کروڑ 15 لاکھ، پیر کو ایک کروڑ 20 لاکھ اور منگل کوایک کروڑ10 لاکھ کا بزنس کیا ۔ یوں فلم پٹھان اب تک 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
ترن آدرش کے مطابق فلم پٹھان کے تمل اور تیلگوورژن نے چوتھے ہفتےاختتام پر جمعے کو 5 لاکھ، ہفتے کو 7 لاکھ، اتوار کو 10لاکھ،پیر کو 5 لاکھ اور منگل کو 4 لاکھ کا بزنس کیا۔ یوں فلم کا غیر ہندی ورژن اب تک 18 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔فلم کے ہندی اور غیر ہندی ورژن کی مجموعی آمدنی 518کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلم پٹھان کے 1000 کروڑ کا ہندسہ چھونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ پیر کو انہوں نےٹوئٹر پر سوال و جواب کے سلسلے”شاہ رخ خان سے پوچھیں“ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایک صارف نے ان سے لکی نمبر کے بارے میں استفسار کیا تو اداکار نے جواب دیاکہ ’’ابھی کوئی بھی نمبر 1000 سے اوپر ہے ‘‘ ۔