فرحان سعید اور علی ظفر پاکستانی فنکاروں کے ترکوں سے موازنے پر برہم
سوشل میڈیا صارف نے زلزلہ زدگان کیلیے ٹیلی تھون میں مصروف ترک فنکاروں کی تصویر کا سیلاب کے دوران ایوارڈ شو میں مصروف پاکستانی فنکاروں سے موازنہ کیا تھا۔
ترکی میں تباہ کن زلزلے کے بعدپاکستانی سوشل میڈیا پر ترک فنکاروں کی چندہ مہم میں شرکت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو اداکارو گلوکار فرحان سعید اور علی ظفر نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک صارف نے فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی سیلاب کے دوران ہم ایوارڈز میں کیےگئے ڈانس کی تصویر کا ترک زلزلہ زدگان کیلیے منعقدہ ٹیلی تھون میں شریک ترک فنکاروں کی تصویر کا موازنہ کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو تنقید کانشانہ بنایاتھا۔
یہ بھی پڑھیے
کرن اشفاق نے طلاق کے بعد بھی عمران اشرف کو ان فالو نہ کرنے کی وجہ بتادی
جاوید اختر کی پاکستان میں بیٹھ کر مودی کو خوش کرنیکی کوشش
صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاتھاکہ”ترک مشہور شخصیات زلزلہ متاثرین کے لیے فنڈز جمع کر رہی ہیں جبکہ پاکستانی مشہور شخصیات سیلاب کے دوران ایوارڈ تقریب کے لیے روانہ ہو گئیں۔افسوس، جو قومیں اپنے لیے کھڑی نہیں ہوتیں وہ اس اور بدتر کی مستحق ہیں“۔
Pakistaniyon tum 500 rs litre bhi dalwa loge. Afsos!
The nations that don’t stand up for themselves, deserve this and worse !#inflation #petrolprice #PakistanEconomicCrisis— Farhan Saeed (@farhan_saeed) February 15, 2023
فرحان سعید نےتنقیدی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئےلکھاکہ”پہلے تویہ کہ اس تقریب سے ہونے والی آمدن سیلاب متاثرین کو دی گئی تھی ۔دوسرا یہ کہ تمام ٹیلی تھون جو پاکستان میں ہوتے ہیں، فنکار فنڈ اکٹھا کرتے ہیں۔ شوکت کے تمام اسپتالوں کے لیے، فنکاروں نے زیادہ تر فنڈز عمران خان کے ساتھ اکٹھے کیے ہیں، لیکن آپ جیسے احساس کمتری میں مبتلا لوگوں کو ہمیشہ دوسرے ہی بہترلگیں گے تو جاری رکھیں“۔
ہمیں ہر وقت ہر چیز اور ہر کسی سے اتنا گلا شکوہ یا مسئلہ کیوں رہتا ہے ؟ 😇 https://t.co/KfTm1CHsti
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 21, 2023
اداکار و گلوکار علی ظفر نے اس ٹوئٹ پر تبصرے میں لکھاکہ”ہمیں ہر وقت ہر چیز اور ہر کسی سے اتنا گلا شکوہ یا مسئلہ کیوں رہتا ہے؟“۔