کینیڈین پرستار علی سیٹھی پر”محبتیں“ نچھاور کرنے میں حد سے گزرگئیں

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے گلوکار علی سیٹھی نےاپنی آواز سے ایک دنیا کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔
علی سیٹھی نے حال ہی میں اپنے شمالی امریکا کے دورے کا اختتام ٹورنٹو میں منعقدہ کنسرٹ سے کیا ہے جہاں خواتین پرستار ان کی گائیکی کی داد دینے کیلیے ہر حد پار کرگئیں۔
یہ بھی پڑھیے
فرحان سعید اور علی ظفر پاکستانی فنکاروں کے ترکوں سے موازنے پر برہم
کرن اشفاق نے طلاق کے بعد بھی عمران اشرف کو فالو کرنے کی وجہ بتادی
علی سیٹھی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے پرستاروں کو شمالی امریکا کے دورے کے اختتام سے آگاہ کرتے ہوئے ٹورنٹو میں منعقدہ آخری کنسرٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں اسٹیج پر پرفارم کرنے کے بعد جہاز میں نیند کے مزے لیتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
البتہ پوسٹ میں شامل ایک تصویر نے صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا جس میں اسٹیج پر خواتین کے زیرجامہ پڑے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ علی سیٹھی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”پیار کرنے اور بار بار خوش کرنے کا شکریہ، کوہلہ کے میلے میں ملیں گے“۔
علی زیدی کی پوسٹ پر صارفین نے طنزو مزاح سے بھرپورتبصروں اور میمز کی بھرمارکردی۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ ان کی محبت کے اظہار کا ذریعہ تھا؟ایک اور صارف نے لکھاکہ غزل کے بعد پھول پھینکنے کا زمانہ گیا۔ایک صارف نے سوال کیا کہ کس گانے نے خواتین کو اس حرکت پر مجبور کیا ہے؟
علی سیٹھی اب اپریل میں کیلی فورنیا میں منعقدہ کوہلہ فیسٹیول میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ پرستاروں نے اس عرصے کے دوران ان سے ایک اور گانا جاری کرنے کی فرمائش بھی کردی ہے۔









