اداکار وہاج علی کی دوران انٹرویو فلرٹ کرنے پر بھی تعریفیں

اداکار وہاج علی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا چہرہ ہیں جنہوں  نے اپنی جاندار اداکاری سے بہت کم وقت میں ناظرین کے دلوں میں گھر کرلیا ہے اور پرستار ان کا موازانہ سپر اسٹار فواد خان سے کرنے لگے ہیں۔

تاہم شہرت نے نوجوان اداکار کو کچھ زیادہ ہی پرُ اعتماد بنادیا ہےیہی وجہ ہے کہ اب وہ انٹرویوز کے دوران بھی کمال مہارت سے فلرٹ کرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کینیڈین پرستار علی سیٹھی  پر”محبتیں“ نچھاور کرنے  میں حد سے گزرگئیں

کرن اشفاق نے طلاق کے بعد بھی عمران اشرف کو فالو کرنے کی وجہ بتادی

فوشیا میگزین کی بانی اور معروف  میزبان رابعہ مغنی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی محنت  اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر میزبانی کے شعبے  میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

رابعہ مغنی اور وہاج علی کاایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں  خاتون میزبان کو اداکار کا انٹرویو کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔خاتون میزبان نے ادکار سے کہا کہ”میں آپ کا زیادہ وقت نہیں لینا چاہتی جس پر وہاج علی انتہائی رومانوی انداز میں کہتے ہیں کہ آپ میرا وقت لے سکتی ہیں۔

اداکار کی بات سن کر رابعہ مغنی ایک لمحے کیلیے سکتے میں آجاتی ہیں لیکن پھر صورتحال کو سنبھالتے ہوئے اداکار سے مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ کے ہدایت کار آپ کو بلا رہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے گزشتہ روز شیئر کیاگیا یہ کلپ وائرل ہورہا ہے اور اب تک ایک لاکھ 14ہزار سے زائد مرتبہ دیکھاجارہا ہے۔کچھ صارفین نے اداکار کو فلرٹ کرنے کا مرتکب قراردیا ہے تاہم صارفین کی اکثریت نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے اوران کی آواز اور انداز تکلم کا موازنہ سپراسٹار فواد خان سے کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر