خواجہ آصف کی عمران خان کے پرستاروں کوبد دعا پر ازیکا ڈینیئل کا دلچسپ جواب
جو عمران خان کو رول ماڈل سمجھتے ہیں ، ہم ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے ہیں کہ ان کی اولاد عمران خان جیسی نکلے، خواجہ آصف کی بددعا پر اداکارہ نے آمین کہہ دیا
وزیردفاع خواجہ آصف پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مقبولیت سے اس قدر خائف ہیں کہ اب ان کے چاہنے والوں کو بددعا دینے پراتر آئے ہیں۔
لیگی رہنما کی جانب سے سابق وزیراعظم کے پرستاروں کو بددعا بھی دعا بن گئی۔ اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے وزیردفاع کی بددعا کا دلچسپ جواب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دیپک پروانی کو سیاستدانوں کو جھگڑالو خواتین سے تشبیہ دینا مہنگا پڑگیا
آپ دنیا بدل رہے ہیں لیکن سانس تو لے لیں، انوشے اشرف بے صبرے مردوں پر برہم
وزیردفاع نے گزشتہ روز مبینہ طور پر ایک بیان دیاتھا کہ ”جو عمران خان کو رول ماڈل سمجھتے ہیں ، ہم ہاتھ اٹھا کر دعا کرتے ہیں کہ ان کی اولاد عمران خان جیسی نکلے“۔
Ameen 🤲 pic.twitter.com/uXL41Tr7LL
— Azekah Daniel (@azekahdaniel1) February 22, 2023
اداکارہ نے وزیردفاع کا بیان اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے تبصرے میں آمین لکھ دیا۔اداکارہ کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے متعدد صارفین نے خواجہ آصف کی بددعا پر آمین کہا ہے ۔