بھارتی کمپنی ٹی سیریز نے فراست علی کا فلم جوائے لینڈ کا گانا ’بی با‘ چوری کرلیا
گانے کی چوری پر پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ ہندوستانی شائقین بھی مجھ سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں، بھارتی کمپنی نے ای میلز کا کوئی جواب نہیں، موسیقار
بھارت کی مشہور میوزک کمپنی ٹی سیریز نے پاکستانی فلم جوائے لینڈ میں شامل موسیقار فراست انیس کا فلم جوائی لینڈمیں شامل گیت ’ بی با ‘ چوری کرلیا۔
فراست انیس کا کہنا ہے کہ گانے کی چوری پر پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ ہندوستانی شائقین بھی ان سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں جبکہ بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے تاحال ان کی ای میلز کا جواب نہیں دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فلم جوائے لینڈ بین الاقوامی سنڈینس فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کرلی گئی
ملالہ اور رز احمد کی آسکر ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ ہونے پر جوائے لینڈ کی ٹیم کو مبارکباد
بدھ کو فراست انیس نے دونوں گانے کے بول موازنے کیلیے اپنے انسٹاگرام پرشیئر کیے ۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ” کیسی بے عزتی ہے!ٹی سیریز ہمارا کام چوری کر رہی ہے کیونکہ یہ دنیا میں ٹرینڈ کر رہا ہے، میں اور میرے بھائیوں توشی اور سلِک ٹرِک نے، اس گانے کو یہاں تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کیا، براہ کرم کچھ شرم کرو اور پاکستان کے ہر اچھے گانے کو برباد کرنا بند کرو“ ۔
انہوں نے کہاکہ”بھارتیوں نےبی با کے ہمارے ورژن سے جس پیار اور احترام کا اظہارکیا وہ بہت شاندار تھا، ہم اس کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔’بی با‘ کی اس گھٹیا نقل کے تبصرے بھی ہمارے موقف کی تائیدکررہے ہیں ،سرحد پار سننے والوں کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا ‘‘۔
View this post on Instagram
فراست انیس نے مزید کہا کہ” اگر آپ گانے کو دوبارہ پیش کرنا چاہتے تھے تو آپ کو اصل چیزوں کے ساتھ ایسا کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے واضح طور پر ہماری دھن ، ابتدائیہ اور ترتیب کو چرایا ہے ۔واضح چوری ہے، امید ہے کہ ٹی سیریز کا کوئی ذمے دار کارروائی کرے گا “۔انہوں نے اپنے تمام مداحوں، دوستوں اور رشتیداروں سے اس معاملے کو پھیلانے کی درخواست کی ہے۔
موسیقار نے ڈان امیجزسے بات کرتے ہوئے نےبتایا کہ بھارتی کمپنی نے اس گانے کو چوری کیا اور اب تبصرے کےخانے میں بوٹس استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی کمپنی نے ان سے یا ان کی ٹیم سے رابطہ کرنے یا اجازت طلب کرنے کی بھی زحمت نہیں کی ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں گانوں میں مماثلتیں بہت زیادہ واضح ہیں انہوں نے گانے کے ابتدائیے یہاں تک کے میوزک اور آواز کی ترتیب بھی ایک جیسی ہے ۔
فراست انیس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ای میل کے ذریعے ٹی سیریز سے رابطہ کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔”میرے پاس اپنے گانے’ بی با ‘ کے 100 فیصد حقوق ہیں۔ میرے ورژن میں طاقتور قوال جوڑی رضوان معظم کی آوازیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ان کے ورژن کے شائقین ٹی سیریز پر ان کی گھٹیا حرکت کی وجہ سے ناراض ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ افسوس کے ساتھ ایسا کرناٹی سیریز کی تاریخ ہے۔ پچھلے سال ابرارالحق کے گانے ’نچ پنجابن‘ اور نازیہ حسن کے مشہور گانے ’آپ جیسا کوئی‘ کی نقل کرنے پر ریکارڈ لیبل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔