کشمالہ طارق دلہنیا بننے کو تیار

وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کشمالہ طارق شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں

پاکستان میں وفاقی محتسب برائے انسدادِ جنسی ہراسانی اور سابق سیاسی رہنما کشمالہ طارق کی شادی اسلام آباد کے بیسٹ ویسٹرن نامی ہوٹل کے مالک وقاص خان سےہورہی ہے۔ شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغازبھی ہوچکا ہے۔ لاہور میں سجنے والی ڈھولک کی محفل میں کشمالہ طارق نے دوستوں کےساتھ رقص کیا جسکی وڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

تقریب کی تصاویرنے بھی سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پردھوم مچارکھی ہے۔

انٹرنیٹ پر شادی کا دعوت نامہ سامنےآیا ہے جس کے مطابق 29 اکتوبر کو محفل میلاد، 30 اکتوبر کو قوالی نائٹ جبکہ 31 اکتوبر کو شادی کی تقریب منعقد ہوگی۔ تمام تقاریب اسلام آباد اتاترک ایونیو میں منعقد ہوں گی۔

 

واضح رہے کہ یہ کشمالہ طارق کی دوسری شادی ہےاور ان کا ایک بیٹا بھی ہےجس کا نام اذلان خان ہے۔

متعلقہ تحاریر