سلیناگومز نے انسٹاگرام فالوورز کی دوڑ میں کائیلی جینر کو پیچھے چھوڑدیا

سلینا گومز کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 38 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کائلی جینر کے پیروکار کی تعداد 38کروڑ ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ سلینا گومز نےمعروف امریکی ماڈل اور سلیبرٹی اسٹار کائیلی جینر  سے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پیروی کی جانے والی شخصیت کا تاج واپس چھین لیا۔

سلینا گومز کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 38 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کائلی جینر کے پیروکار کی تعداد 38کروڑ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی کمپنی ٹی سیریز نے فراست علی کا فلم جوائے لینڈ کا گانا ’بی با‘ چوری کرلیا

عالیہ بھٹ کی نجی تصاویر وائرل کرنے پر بالی ووڈ کا شدید ردعمل

یہ پہلا موقع نہیں جب سیلینا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون بنی ہیں۔ کائلی  کے انسٹا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون کا اعزاز پانے سے کچھ سال پہلے وہ اس مقام پر فائز تھیں۔

25سالہ کائیلی جینر نے 2018 میں دماغی صحت کے مسائل میں مبتلا سلینا گومز سے  انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پیروی کی جانےو الی شخصیت کا اعزاز چھین لیا تھا۔

چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی  سلینا کا بطور اداکار و گلوکار   طویل کیریئر رہا ہے۔ وہ بطور پروڈیوسر بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں جبکہ  مشہور بیوٹی برانڈ“Rear Beauty” کی مالک بھی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

حال ہی میں سیلینا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کےبعد  وہ سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون بن گئیں۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ”میں نے اسے ایک بار اس لیے حذف کر دیا تھا کیونکہ میں نے سوچا تھا کہ شاید یہ بہت زیادہ ہے لیکن ایہہ (سوشل سے وقفہ لے رہی ہوں)۔  اس  تصویر میں سیاہ لباس میں ملبوس سلینا نے ہاتھ میں کاک ٹیل کا گلاس تھام رکھا ہے ۔

متعلقہ تحاریر