اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گانے پر جسمانی اعضاء کی شاعری نے دل گرما دیئے
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی فلم "آر آر آر" کے مشہور گانے"ناچو ناچو" پر زبردست جسمانی اعضاء کی شاعری پر بھرپور داد سمیٹی، ہانیہ کے ڈانس کی وڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے

اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی فلم کے گانے "ناچو ناچو” پر جسمانی اعضاء کی شاعری دکھاکر عوام کو تفریح مہیا کی جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے ۔
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی فلم "آر آر آر” کے مشہور گانے”ناچو ناچو” پر زبردست جسمانی اعضاء کی شاعری پر بھرپور داد سمیٹی ۔
یہ بھی پڑھیے
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے تاحال نازیبا مواد نہیں ہٹایا، ادکارہ مہوش حیات
کراچی میں ایک شادی کی تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے جس میں وہ خوبصورت رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے دلکش غرارے اور سفید رنگ کے پاپوش میں ملبوس نہایت ہی متاثر کن نظر آرہی ہیں ۔
مشہور تیلگو فلم ” آر آر آر” کے گانے” ناچو ناچو” پر ہانیہ عامر کے رقص کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے جبکہ تقریب میں شریک لوگوں نے بھی انہیں داد دی ۔
ایک ٹوئٹر صارف نے ہانیہ عامر کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غرارے میں ناچو ناچو پر زبردست توانائی کے ساتھ رقص کرنا انکا کارنامہ ہے ۔
Her pulling off #NaatuNaatu in that dress itself is an achievement 👏🙇
Great Energy & perfect steps #HaniaAamir ❤️#RRR #RRRForOscars— Ayyo (@AyyAyy0) February 25, 2023
ایک صارف نے ان کے جوتوں پر تنقید کی ۔اعجاز بٹ نامی ٹوئٹر صارف نے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ یہ لہنگے کے نیچے اسنیکرز کون پہنتا ہے یارو ؟۔
Yeh lehngay k nechay SNICKERS kon pehntaa hai yaarw 🤡😂😂@realhaniahehe
— EJAZ BUTT (@_Ejaz_butt) February 24, 2023
خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کے ناچو ناچو پر زبر دست ڈانس کو دیکھ کر ایک اور صارف نے کہا کہ یہ سب کچھ ہیل پہن کر دکھا ؤ تو مزا آئے گا ۔
Yeh sab heels mein kar k dekhao tou maza aey energy ka
— Daniyal Ali (@Daaaniyal) February 24, 2023









