علی ظفر کا اینی میٹڈ وڈیو سےمزین نیا گانا”راتی چن“مداحوں کو پسندآگیا
یوٹیوب پر گزشتہ روز جاری کیے گئےاس گانے کو ایک لاکھ26 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے،پرستار گانے کی اینی میٹڈ وڈیو کی خصوصی طور پر تعریف کررہے ہیں۔

گلوکارعلی ظفر نے اینی میٹڈ وڈیو سے مزین اپنا نیا گانا راتی چن جاری کردیا ۔جسے مداحوں کی جانب سے خاصا پسند کیا جارہا ہے۔
یوٹیوب پر گزشتہ روز جاری کیے گئےاس گانے کو ایک لاکھ26 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے،پرستار گانے کی اینی میٹڈ وڈیو کی خصوصی طور پر تعریف کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی وڈیو کی تفصیلات میں لکھا ہے کہ”راتی چن نے ناول کے دو فنکاروں کا تصور پیش کیا، یہ گہرے ذہن اور موجودہ معاشرے کے اصولوں کے درمیان بات چیت ہے۔ ہر اس چیز کا امتزاج جو کبھی تھا، اور ہر وہ چیز جو ہمیشہ رہے گی، جہاں کمزور بے اختیار رہتا ہے، جہاں ایک ہی دائرے سے فرار ممکن نہیں ہوتا“۔
علی ظفر نے مزید لکھا ہے کہ” اس کے برعکس، یہ ان لوگوں کے لیے امید کی بات بھی کرتا ہے جو ذاتی سطح پر مثبت تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ انسانی ذہن کی لامحدود صلاحیتوں کوکھوجتا ہے ،جب وہ صحیح کے لیے کھڑے ہونے اور غلط کو روکنے کا فیصلہ کرتا ہے“۔
گانے کی وڈیو ببرک نے تیار کی ہے جبکہ گانے میں شامل ریپ سلمان نفیس (بگز) نے گایا ہے، گانے کو اسامہ معین(اوزی) نے ترتیب دیا ہے جبکہ بلے شاہ کی شاعری کی ترتیب کے ساتھ اس گانے میں علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔









