آر آر آر نے ٹاپ گن ماروک کو پچھاڑ کر 4 ہالی ووڈ کریٹکس ایوارڈ جیت لیے
نے بہترین ایکشن فلم، بہترین بین الاقوامی فیچر فلم، بہترین اوریجنل گانے اور بہترین اسٹنٹ کی ٹرافیز اپنے نام کرلیں
بھارت کی کامیاب ترین فلم آر آر آر نے ہالی ووڈ کریٹکس ایسوسی ایشن فلم ایوارڈز میں ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن ماروک کو پچھاڑتے ہوئے چار ایوارڈز جیت لیے۔
رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی ایکشن سے بھرپور فلم نے بہترین ایکشن فلم، بہترین بین الاقوامی فیچر، بہترین اوریجنل گانے اور بہترین اسٹنٹ کی ٹرافیز اپنے نام کرلیں ۔ہدایت کار ایس ایس راجامولی نے بہترین ایکشن فلم کا ایوارڈ جیتنے کا سہرا اسٹنٹ کوریوگرافرز کے سر باندھ دیا۔
یہ بھی پڑھیے
جیمزکیمرون کی آرآرآر کی تعریف پر راجا مولی خوشی سے نہال
جاپانی خواتین بھی فلم آرآرآر کے ہیرو کی دیوانی نکلیں
بہترین ایکشن فلم کا ایوارڈجیتنے کے بعد فلم کے ہدایت کار ایس ایس راجامولی نے کہا”مجھے لگتا ہے کہ مجھے اسٹیج کے پیچھے جا کر چیک کرنے کی ضرورت ہے،مجھے لگتا ہے کہ میں پہلے ہی پرنکالنا شروع کردوں گا، میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کہ یہ میرے لیے کیا معنی رکھتا ہے “۔
And the HCA Award for Best International Film goes to…
RRR#RRR #RRRMovie #RamCharan #SSRajamouli #NTRamaRaoJr #HCAFilmAwards #BestInternationalFilm pic.twitter.com/kyGisEQDvU
— Hollywood Critics Association (@HCAcritics) February 25, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ”یہ بہترین ایکشن فلم ایوارڈ ہے، ہم نے بہترین اسٹنٹ ایوارڈ جیتا، لیکن شاید یہ بہترین اسٹنٹ کوریوگرافر کے لیے تھا اور مجھے یہ دیکھنے کے لیے یہاں اسٹنٹ کوریوگرافرز کا ہونا بہت اچھا لگتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ وہ ٹیم ہے جو بہت محنت کرتی ہے اور ہمیں تفریح فراہم کرنے کے لیے اپنی جانیں لگاتی ہے“۔
انہوں نے کہاکہ ” میں اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام بڑے ایوارڈز سے کہوں گا کہ اسٹنٹ کرنے والوں کے لیے ایک خصوصی زمرہ بنایاجائے، اسٹنٹ کوریوگرافرز، وہ واقعی اس کے مستحق ہیں، یہ تمام اسٹنٹ کوریوگرافرز کے لیے ہے، جو نہ صرف ہماری ملک میں بلکہ پوری دنیا میں جو ہم سب کو تفریح فراہم کرنے کے لیے واقعی سخت محنت کرتے ہیں“۔
.@ssrajamouli & @AlwaysRamCharan’s acceptance speech for the Best International Film Award at @HCAcritics !! #HCAAwards #RRRMovie pic.twitter.com/QEK3QxR4cQ
— RRR Movie (@RRRMovie) February 25, 2023
بہترین بین الاقوامی فیچر ایوارڈ جیتنے کے بعد راجامولی اپنے ساتھ رام چرن کو اسٹیج پر لائے۔ اداکار نے اچھی فلمیں بنانے کا وعدہ کیا اور راجامولی نے اپنا ایوارڈ ہندوستان میں اپنے تمام ساتھی فلم سازوں کے نام کردیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی شائقین کی تمام امیدیں آسکر پر لگ گئی ہیں۔ ٹیم آرآرآر فی الحال لاس اینجلس میں ہے اور 12 مارچ کو آسکر میں شرکت کرے گی۔ اس سال جنوری میں فلم کے گانے ناتو ناتو نے بہترین اوریجنل گانے کا گولڈن گلوبزایوارڈ بھی جیتا ہے۔