اداکارہ عشنا شاہ نے گالفرحمزہ امین سے شادی کرلی

شادی کی تقریب کراچی میں سمندر کے کنارے واقع نجی کلب میں منعقد ہوئی جس میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عشنا شاہ معروف گالفر حمزہ امین  کے ساتھ  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

عشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقریب کراچی میں سمندر کے کنارے واقع نجی کلب میں منعقد ہوئی جس میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عشنا شاہ نے شادی کیلیے گانوں کی فہرست پر کام شروع کردیا

اداکارہ عشنا شاہ نے پیشہ ور گالفر حمزہ امین سے منگنی کرلی

اداکارہ نے شادی کے موقع پر سرخ رنگ کا لباس اوران کے شوہر نے سفید شیروانی زیب تن کی۔اداکارہ نے شادی کی تقریب کی وڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

View this post on Instagram

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

وڈیو میں دلہا دلہن کو تقریب میں آتے ، رمانوی انداز میں تصاویر بنواتے اور خوشی سے رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اداکارہ نے وڈیو کے ساتھ طویل کیپشن بھی درج کیا ہے۔

اداکارہ نے لکھاکہ”اپنے نینوں والے مہاراجہ سے شادی کرلی،میرے شوہر میں آپ سے محبت کرتی ہوں،ہم پوری دنیا سے اڑان بھر کر آنے والے اپنے   دوستوں اور خاندان والوں کے بہت مشکور ہیں۔ میری بہن ماہا اور میرے دوستوں نے اس تقریب کو ممکن بنایا  “۔۔

 اداکارہ نے فرداً فرداً تقریب کے منتظمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھاکہ” کیا رات تھی! میں اب بھی اس منظر کو دیکھ رہی ہوں “۔ اداکار سمیع خان، اداکارہ آمنہ الیاس،اداکار و فلمساز احمد علی بٹ،سعدیہ غفار و دیگرنے اداکارہ عشنا شاہ کو شادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

یاد رہے کہ عشنا شاہ اور حمزہ امین نے گزشتہ برس دسمبر میں  منگنی کی تھی۔

متعلقہ تحاریر