عمر عادل کی”نور“کینز فلم فیسٹیول میں  بہترین ہیلتھ فلم کے زمرے میں نامزد

فلم میں اداکارہ ثروت گیلانی ،عمیر رانا، تنیشا شمیم اور منزہ وقاص نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

پاکستانی ہدایت کار عمر عادل کی فلم ” نور“ کو کینز فلم فیسٹیول میں  بہترین ہیلتھ فلم کے زمرے میں نامزد کردیا گیا ہے۔

فلم میں اداکارہ ثروت گیلانی ،عمیر رانا، تنیشا شمیم اور منزہ وقاص نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اداکارہ ثروت گیلانی والدین اور اساتذہ کوفلم دیکھنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے بچوں کی آنکھوں کی صحت کا خیال رکھنے کی درخواست کردی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عشنا شاہ نے گالفرحمزہ امین سے شادی کرلی

علی ظفر کا اینی میٹڈ وڈیو سےمزین نیا گانا”راتی چن“مداحوں کو پسندآگیا

ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر فلم کی ایوارڈ میں نامزدگی سے متعلق پوسٹ شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ  نور ایک  سماجی مسئلے کو اجاگر کرنے کے ایک خاص مقصد کے ساتھ بنائی گئی تھی۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ سد آگہی کو پھیلانے اور  اس روشنی کو پھیلانے کے لیے ہماری کوششوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

آنکھوں کی صحت کی دیکھ بھال کےموضو ع پر مبنی  یہ  فلم، سائٹ سیورز کا ایک پروجیکٹ  ہے جسے  سی پرائم نے وائٹ رائس کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔ہدایت کار عمر عادل کی یہ سیریز حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور 13 جنوری کو  سی پرائم  پرریلیز ہوئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ اساتذہ اور والدین بھی بچوں کی آنکھوں کی دیکھ بھال کے ذمے دار ہیں لہذا انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بچے اپنی جنس کے باوجود عینک پہن رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے  اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ وہ اسکولوں میں بچوں کے سیکھنے کے نتائج کو براہ راست دیکھ رہے ہیں، اگر کسی بچے کو  بورڈ دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے تو اسے آنکھ کا معائنہ کرانا چاہیے۔ اساتذہ کو ہوشیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر