آئما بیگ کو گلوکار شمعون اسماعیل کے ساتھ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
لگتا ہے کہ ہم مل کر کچھ کرسکتےہیں،نہیں ؟ گلوکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر صارفین نے طنزیہ تبصروں کی بھرمار کردی
گلوکارہ آئما بیگ گزشتہ سال سامنے آنے والے سیکس اسکینڈل سے تاحال جان نہیں چھڑا سکی ہیں۔گلوکارہ کو تاحال سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کاسامنا ہے۔
آئما بیگ نے گلوکار شمعون اسماعیل کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تو انسٹاگرام صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
آئما بیگ اور قیس احمد کا وضاحتی بیان ، سیکس اسکینڈل کی تردید سے گریز
سیکس اسکینڈل کے بعد آئما بیگ کی انسٹاگرام پر معنی خیز تصویر کیساتھ واپسی
گلوکارہ آئما بیگ نے انسٹاگرام پر گلوکار شمعون اسماعیل کے ساتھ رومانوی سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سوالیہ انداز میں لکھاکہ”لگتا ہے کہ ہم مل کر کچھ کرسکتےہیں،نہیں ؟“۔
View this post on Instagram
گوکہ شمعون نے آئما کی پوسٹ پر تبصرے میں مائیک والا ایموجی بنایا جس سے یہی تاثر ملتا ہے کہ جوڑی کسی گانے پر کام کررہی ہے لیکن اس کے باوجود صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ پر منفی تبصروں کی بھرمار کردی۔
ایک صارف نے بیہودہ سوال میں پوچھا کہ”نیا یار پکڑ لیا؟“۔ایک اور صارف نے لکھاکہ”سرعام اعلان کرنا ضروری ہے؟ جا کے کرو“۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ”کوئی گانا گارہے ہوں گے ساتھ،لوگ بس منہ اٹھائے منفی تبصرے کرنے آجاتے ہیں“۔ایک اور صارف نے لکھاکہ” کپڑے بدلنے سے جلدی بوائے فرینڈ بدل لیتی ہو“۔
ایک ٹرول نے لکھا کہ”کچھ نہ کرنا ورنہ وڈیو لیک ہوجاتی ہیں“۔ایک صارف نے تو آئما بیگ کے اگلے بریک کے بعد کا خیالی اختتامی بیان بھی لکھ ڈالا ۔