ڈرامہ سیریل سر راہ میں منیب بٹ کی اداکاری مداحوں کو بھاگئی
ڈرامے میں منیب بٹ نے خواجہ سرا کا کردار ادا کیا ہے، ’ڈرامہ سیریل سرِ راہ مختلف خواتین کی الگ الگ کہانی ہے جو اپنی روز مرہ زندگی میں مسائل سے دوچار ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل سر راہ سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے والے منیب بٹ کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
آئما بیگ کو گلوکار شمعون اسماعیل کے ساتھ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
اداکارہ ریما کو سما کی جھوٹی خبر پر عثمان ڈار کے قہقہے پسند آگئے
روایتی انداز سے ہٹ کر بننے والے اس ڈرامے کو دیکھنے کے بعد شائقین کو پاکستانی ڈراموں کا سنہری دور یاد آ رہا ہے جب ڈراموں کی کہانیاں معاشرتی اور سماجی مسائل پر مبنی ہوتی تھیں۔
ڈرامہ سیریل سر راہ مختلف خواتین کی الگ الگ کہانی ہے جو اپنی روز مرہ زندگی میں مسائل سے دوچار ہیں۔ سرِ راہ کی مرکزی کاسٹ میں صبا قمر، منیب بٹ، حریم فاروق، سنیتا مارشل اور صبور علی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
ڈرامے میں صبا قمر ٹیکسی ڈرائیور کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ اداکار منیب بٹ خواجہ سرا کا کردار نبھا رہے ہیں جس پر ناظرین نے ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ حالیہ قسط میں منیب اور نبیل ظفر نے اپنے کردار سے انصاف کیا ہے، یہ قسط اور سنیتا مارشل والی قسط اچھی تھی۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے اس ڈرامے سے محبت ہے، ہر قسط میں نئی کہانی ہے ،منیب آپ نے اپنے کردارکو بخوبی نبھایا ہے۔
ایک صارف نے لکھاکہ منیب بٹ کی اداکاری اور مجموعی کارکردگی انتہائی شاندار ہے۔ایک صارف نے لکھاکہ انتہائی خوبصورت کہانی ہے، سوچیں اگر ان کے اہلخانہ میں ہر فرد انہیں سپورٹ کرے تو انہیں کچھ سہنا نہیں پڑے گا اور ہم بطور انسان بہتر ہوں گے، نبیل اچھا کام کیا ہے۔
ایک اور صارف نے کہاکہ اس ڈرامے کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں،ا سکرپٹ، اداکاری، منیب، صبا قمر، سب کچھ تعریفی کلمات کی حد سے باہر ہے۔