کلبھوشن کی گرفتاری کے آپریشن پر بنی عائشہ عمر کی فلم ڈھائی چال کا ٹیزر جاری

ہماری چائے کا لطف اٹھائیں،کیونکہ ہماری چائے لاجواب ہے، عائشہ عمر

بھارت کے جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے آپریشن پر مبنی عائشہ عمر اور شمعون عباسی کی فلم ڈھائی چال کا ٹیزر جاری کردیاگیا۔

عائشہ عمر نے فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے جس میں  2020 میں پاکستانی مسلح افواج کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں بھارتی جنگی طیارے کی تباہی کے بعد گرفتار ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن  کی گرفتاری کے موقع پر پاکستانی اہلکاروں کی جانب سے کہا گیا مکالمہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو پر بنی فلم ”ڈھائی چال“کا ٹریلر جاری

شمعون عباسی کی ’کراچی ڈویژن‘ ریلیز

عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کردہ ٹیزر میں اداکار ہمایوں اشرف کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے بعد مشہور ہونے والا ڈائیلاگ ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ عائشہ عمرنے ٹیزر کے کیپشن میں یہی ڈائیلاگ لکھاکہ”ہماری چائے کا لطف اٹھائیں،کیونکہ ہماری چائے لاجواب ہے“۔اداکارہ نے لکھاکہ میری ایک فلم ڈھای چال  جلد ریلیز ہونے والی ہے۔

تیمور شیرازی کی ہدایت کاری اور ڈاکٹر عرفان اشرف کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں ہمایوں اشرف، عدنان شاہ ٹیپو، تقی احمد، سلیم معراج، عریض چوہدری، فراز مری، جمال گیلانی، پاکیزہ خان اور عنیا حسن بھی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر