ورلڈ فلم فیسٹیول میں ”نور“ نے بہترین ہیلتھ فلم کا ایوارڈ جیت لیا

آنکھوں کی صحت کی دیکھ بھال کےموضوع پر مبنی ہدایت کار عمر عادل کی یہ سیریز حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور 13 جنوری کو  سی پرائم  پرریلیز ہوئی تھی۔

پاکستانی ہدایت کار عمر عادل کی فلم ” نور“ نے کینز ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین ہیلتھ فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

فلم میں اداکارہ ثروت گیلانی ،عمیر رانا، تنیشا شمیم اور منزہ وقاص نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمر عادل کی”نور“کینز فلم فیسٹیول میں  بہترین ہیلتھ فلم کے زمرے میں نامزد

حریم شاہ کی نازیبا وڈیوز لیک، ٹک ٹاکر نے دوستوں پر الزام دھر دیا

 

اداکارہ ثروت گیلانی نے فلم کی ایوارڈ جیتنے کی خوشخبری اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم جیت گئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

آنکھوں کی صحت کی دیکھ بھال کےموضوع پر مبنی  یہ  فلم، سائٹ سیورز کا ایک پروجیکٹ  ہے جسے  سی پرائم نے وائٹ رائز کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔ ہدایت کار عمر عادل کی یہ سیریز حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور 13 جنوری کو  سی پرائم  پرریلیز ہوئی تھی۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنی حالیہ پوسٹ میں کہا تھا کہ اساتذہ اور والدین بھی بچوں کی آنکھوں کی دیکھ بھال کے ذمے دار ہیں لہذا انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بچے  عینک ضرور پہنیں۔

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے  اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ وہ اسکولوں میں بچوں کے سیکھنے کے نتائج کو براہ راست دیکھ رہے ہیں، اگر کسی بچے کو  بورڈ دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے تو اسے آنکھ کا معائنہ کرانا چاہیے۔ اساتذہ کو ہوشیار رہنا چاہیے۔

اداکارہ ثروت گیلانی والدین اور اساتذہ کوفلم دیکھنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے بچوں کی آنکھوں کی صحت کا خیال رکھنے کی درخواست بھی کی تھی۔

متعلقہ تحاریر